حضور کی
حضرت عائشہ سے محبت از بنت ایاز خان،فیضان ام عطار گلبہار سیالکوٹ
یار غار، یار
مزار ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کی صاحبزادی، ام المومنین (تمام مومنوں کی ماں) اور
رسول اکرم ﷺ کی چہیتی ولاڈلی زوجہ محترمہ سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا سے نبی
اکرم ﷺ بہت ہی محبت فرماتے تھے میرے پیارے نبی ﷺ سیدہ عائشہ صدیقہ سے اس قدر محبت
فرماتے تھے کہ آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا! عائشہ کی فضیلت عورتوں پر ایسی ہے جیسے ثرید
کی فضیلت تمام کھانوں پر ہے۔ (بخاری، 2/454، حدیث:3433)
مفتی احمد یار
خان نعیمی رحمۃ اللہ علیہ اس حدیث پاک کے تحت فرماتے ہیں کہ ثرید یعنی روٹی شوربہ
ایک جان کی ہوئی بہترین غذا ہے۔(مراۃ المناجیح،8/501)
اس حدیث پاک
سے ہمیں واضح طور پر معلوم ہوتا ہے کہ نبی کریم ﷺ حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا
سے کس قدر محبت فرماتے تھے کہ آپ نے حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا کی فضیلت کو
ثرید سے تشبیہ دی قربان جاؤں میں اپنے پیارے حبیب پر آپ ﷺ کی محبت کا کتنا پیارا
انداز ہے۔
آئیے نبی کریم
ﷺ کی سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا سے محبت کے چند اور واقعات ملاحظہ فرماتے ہیں
چنانچہ روایت ہے کہ لوگ آپ ﷺ کو تحفے بھجنے میں عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا کی باری
کا انتظار کیا کرتے تھے حضرت عائشہ صدیقہ خود بیان کرتی ہے کہ میری سوکنیں سب ام
سلمہ رضی اللہ عنہا کے پاس گئیں اور ان سے کہا اللہ کی قسم لوگ جان بوجھ کر اس دن
تحفے بھجتے ہیں جس دن عائشہ کی باری ہوتی ہے ہم بھی عائشہ کی طرح اپنے لیے فائدہ
چاہتی ہے اس لیے آپ نبی کریم ﷺ سے عرض کریں کہ آپ لوگوں کو فرما دیں کہ میں جس بھی
بیوی کے پاس رہوں جس کی بھی باری ہو اسی گھر میں تحفے بھیج دیا کریں ام سلمہ رضی
اللہ عنہا نے یہ بات آپ ﷺ کے سامنے بیان کی۔ آپ ﷺ نے کچھ جواب نہیں دیا انہوں نے
دوبار ہ عرض کی جب بھی آپ ﷺ نے جواب نہ دیا پھر تیسری بار عرض کی تو آپ ﷺ نے
فرمایا: اے ام سلمہ! عائشہ کے بارے میں مجھے اذیت نہ دو کیونکہ کسی دوسری بیوی کے
بستر پر مجھ پر وحی نازل نہیں ہوئی سوائے عائشہ کے۔ (بخاری، 2/552، حدیث: 3775)
سبحٰن اللہ
میرے پیارے نبی ﷺ کی محبت کے کیا کہنے آپ فرما رہے ہیں کہ عائشہ کے بارے میں مجھے
اذیت نہ دو اسی طرح ایک اور حدیث پاک میں ہے کہ عمرو بن عاص رضی اللہ عنہ فرماتے
ہیں کہ ایک مرتبہ میں نے حضور اکرم ﷺ کی بارگاہ میں حاضر ہو کر عرض کی لوگوں میں
آپ کو زیادہ پیارا کون ہے؟اپ ﷺ نے ارشاد فرمایا: عائشہ۔ (بخاری، 2/519، حدیث:
3662)
اس حدیث پاک
سے یہ صاف صاف جھلک رہا ہے کہ نبی کریم ﷺ حضرت عائشہ سے بہت زیادہ محبت فرماتے تھے
نبی کریم ﷺ کی حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا سے محبت کا ایک واضح ثبوت یہ بھی ہے
کہ جب نبی کریم ﷺ اپنے خالق حقیقی سے جا ملنے کے قریب تھے تو آپ نے تمام ازواج
مطہرات کی اجازت سے حضرت عائشہ کے ہاں قیام فرمایا اور وہی حجرہ عائشہ میں ہی آپ
کا وصال ہوا اور وہی مدفون ہوئے۔