حضور کی
حضرت عائشہ سے محبت از اخت فیصل خان،فیضان ام عطار گلبہار سیالکوٹ
اسلام کی پہلی
عالمہ، مفتیاں، صحابی رسول صدیق اکبر کی صاحبزادی، زوجہ مصطفی ﷺ اور تمام مومنوں
کی ماں سیدہ عائشہ صدیقہ سے میرے پیارے نبی ﷺ بے حد محبت فرماتے تھے جب کوئی کسی
سے بہت زیادہ محبت کرتا ہے تو وہ چاہتا ہے کہ اور بھی اس سے محبت کرے میرے پیارے
نبی ﷺ کو سیدہ عائشہ صدیقہ سے اس قدر محبت تھی کہ دوسروں کو بھی تعلیم فرماتے کہ
سیدہ عائشہ صدیقہ سے محبت کرے چنانچہ حدیث پاک میں ہے کہ میرے پیارے نبی ﷺ نے سیدہ
فاطمۃ الزہرا سے فرمایا:اے فاطمہ! کیا تم اس سے محبت نہیں کرو گی جس سے میں محبت
کرتا ہوں؟ سیدہ فاطمہ نے عرض کی: کیوں نہیں۔ اس پر حضور ﷺ نے فرمایا: عائشہ سے
محبت رکھو۔ (مسلم، ص1017، حدیث :2442)
سبحٰن اللہ!
میں قربان جاؤں اپنے نبی کے انداز پر، اپنے نبی کی محبت پر میرے پیارے نبی ﷺ سیدہ
عائشہ صدیقہ سے کس قدر محبت فرماتے تھے ایک اور مقام پر میرے پیارے نبی ﷺ نے اپنی
پیاری شہزادی سیدہ فاطمۃ الزہرا کو مخاطب کر کے فرمایا:رب کعبہ کی قسم! تمہارے
والد کو عائشہ بہت زیادہ محبوب ہیں۔ (ابو داود، 4/359، حدیث:4898)
تاریخ اسلام
میں حضور اکرم ﷺ کی سیدہ عائشہ صدیقہ سے محبت کے بڑے حسین واقعات ملتے ہیں جن کو
پڑھ کر مزے کو مزہ آجاتا ہے حضور ﷺ نے کئی مقامات پر سیدہ عائشہ صدیقہ سے محبت کا
اظہار فرمایا۔
میرے پیارے
نبی ﷺ نے فرمایا: عائشہ کی فضیلت عورتوں پر ایسی ہے جیسے ثرید کی فضیلت تمام
کھانوں پر ہے۔ (بخاری، 2/454، حدیث:3433)
حکیم الامت
حضرت مفتی احمد یار خان نعیمی اس حدیث کے تحت فرماتے ہیں ثرید یعنی روٹی، شوربہ،
بوٹیاں ایک جان کی ہوئی بہتریں غذا ہے ساری غذاؤں سے افضل (ہے)کہ وہ زور ہضم (جلد
ہضم ہونے والی) نہایت ہی مقوی، بہت مزے دار، چبانے سے بے نیاز بہت صفات کی جامع
غذا ہے ایسے ہی سیدہ عائشہ صدیقہ صورت، سیرت، علم، عمل، فصاحت، فظانت، ذکاوت، عقل،
حضور کی محبوبیت وغیرہ ہزار ہ صفات کی جامع ہے۔ (مراۃ المناجیح،8/501)
قربان جاؤں
سیدہ عائشہ صدیقہ کے مقدر پر حضور اکرم ﷺ خود جن کی فضیلت بیان کریں حضرت عائشہ
صدیقہ وہ ہے جن کے متعلق حضور اپنی شہزادی کو حکم دیں کہ ان سے محبت کرو حضرت
عائشہ صدیقہ وہ ہیں کہ حضور اکرم ﷺ رب کی قسم کھا کر فرمائیں کہ مجھے ان سے محبت
ہے۔
وہ لوگ بڑے
خوش نصیب ہیں جو حضور اکرم ﷺ سے محبت کرتے ہیں تو ان کی قسمت کا کیا کہنا جن سے
حضور اکرم ﷺ محبت فرمائیں۔ حضور اکرم ﷺ کی سیدہ عائشہ صدیقہ سے محبت کے اور بہت سے
واقعات ہیں جنہیں اس تحریر میں لکھنا ممکن نہیں۔