یہ امیر
المومنین حضرت ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ کی صاحبزادی ہیں ان کی ماں کا نام ام
رومان ہے ان کا نکاح حضور اقدسﷺ سے قبل ہجرت مکہ مکرمہ میں ہوا تھا لیکن کاشانہ
نبوت میں یہ مدینہ منورہ کے اندر شوال 2ھ میں آئیں یہ حضور ﷺ کی محبوبہ اور بہت ہی
چہیتی بیوی ہیں۔ (شرح العلامۃ الزرقانی، 4/381، 382، 385)
کیا مبارک نام
ہے اور کیسا پیارا ہے لقب عائشہ
محبوبۂ محبوب رب العالمیں
پیاری پیاری
اسلامی بہنو! امّ المومنین حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا کو محبوب کائنات ﷺ کے
ساتھ گفتگو کرنے کی بہت قدرت تھی اور وہ جو چاہتیں بلا جھجک عرض کردیتی تھیں اور
یہ اس قرب و محبت کی وجہ سے تھا جو ان کے مابین تھی۔ (مدارج النبوت فارسی، 2/471)
حضور
کی حضرت عائشہ سے محبت کا انداز: حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان
کرتے ہیں کہ سرکار دوعالم ﷺ کے پڑوس میں رہنے والا ایک ایرانی جو شوربا بہت اچھا
بناتا تھا ایک دن اس نے رسول خدا ﷺ کےلئے بنایا اور آپ کو دعوت دینے حاضر ہوا تو
آپ ﷺ نے استفسار فرمایا: اور کیا عائشہ بھی (مدعوہے)؟ عرض کی: نہیں۔ اس پر آپ نے
اس کی دعوت قبول کرنے سے انکار کر دیا، اس نے دوبارہ دعوت دی آپﷺ نے پھر دریافت
فرمایا: اورکیا عائشہ بھی؟ اس نے انکار کیا تو آپﷺ نے بھی (دعوت قبول کرنے سے)
انکار فردیا، اس نے تیسری دفعہ دعوت دی، آپ ﷺ نے پھر پوچھا: کیا عائشہ بھی؟ اس نے
عرض کی: جی ہاں! (ان کی بھی دعوت ہے) تب آپ دونوں ایک دوسرے کو تھامتے ہوئے اٹھے
اور اس کے گھر تشریف لے گئے۔ (مسلم، ص 808، حدیث: 2037)
ناز برداری
تمہاری کیوں نہ فرماوے خدا نازنین
حق نبی ہیں تم نبی کی نازنیں
ام المومنین
بنت امیر المومنین حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا نے اپنے سر تاج، سیاح افلاک ﷺ
سے عرض کی: یارسول اللہ! اللہ سے میرے لئے دعا فرمائیے! آپ ﷺ نے بارگاہ خدا میں
یوں التجا کی: اے اللہ! عائشہ کے اگلے پچھلے ظاہری باطنی گناہ معاف فرمادے۔ یہ سن
کر حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا اس قدر مسکرائیں کہ آپ کا سر اپنی گود میں چلا گیا۔
حضور نے ارشاد فرمایا: کیا تم میری دعا پر خوش ہوتی ہو؟ عرض کی: میں آپ کی دعا پر
کیوں نہ خوش ہوں؟ تو رسول کریم ﷺ نے فرمایا اللہ کی قسم! بےشک ہر نماز میں یہ دعا
میری امّت کے لئے ہے۔
سب
سے زیادہ پیارا کون؟ حضرت عمرو بن عاص رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: میں نے
بارگاہ رسالت میں عرض کی: یارسول اللہﷺ! آپ کے نزدیک سب سے پیارا انسان کون ہے؟
فرمایا: عائشہ۔ میں نے پھر پوچھا: اور مردوں میں سے؟ فرمایا: ان کے والد یعنی حضرت
ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ۔ (بخاری، 2/519، حدیث: 3662)
حضور اکرم ﷺ
نے حضرت سیدہ فاطمہ زہرا رضی اللہ عنہا سے فرمایا: اے فاطمہ! جس سے میں محبت کرتا
ہوں تم بھی اس سے محبت کرو گی؟ سیدہ فاطمہ زہرا نے عرض کی: ضرور یارسولِ خدا! میں
محبت رکھوں گی۔ اس پر حضور اکرم ﷺ نے فرمایا: عائشہ سے محبت رکھو۔ (مسلم، ص 1017،
حدیث: 6290)
پیاری پیاری
اسلامی بہنو! محبت کی زیادتی تو دیکھئے کہ سرکار عالی وقارﷺ خود تو حضرت عائشہ رضی
اللہ عنہا سے محبت کرتے ہی ہیں ساتھ ہی حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا کو بھی اپنی
پیاری زوجہ سے محبت کا حکم فرما رہے ہیں اس میں ہمارے لئے محبت بھرا مدنی پھول یہ
ہے کہ ہم بھی اپنی امی جان سے محبت و عقیدت کا دم بھریں۔
ہم
کو امی عائشہ سے پیار ہے ان
شاء اللہ اپنا بیڑا پار ہے