اللہ تعالی نے بہت سے انبیاء کرام دنیا میں مبعوث فرمائے اور ان کو مختلف معجزات اور کمالات عطا فرمائے ان میں سے ایک اللہ تعالی کے نبی حضرت یوسف علیہ السلام بھی ہیں اللہ تعالی نے حضرت یوسف علیہ السلام کی شان اور اپ کی سیرت کے بارے میں قران کریم میں پوری ایک سورت نازل فرمائی تاکہ اپ کی سیرت میں جو حکمتیں ہیں ان پر غور و فکر کیا جا سکے اللہ تعالی قران مجید فرقان حمید میں ارشاد فرماتا ہے:

آیت: 1: اِذْ قَالَ یُوْسُفُ لِاَبِیْهِ یٰۤاَبَتِ اِنِّیْ رَاَیْتُ اَحَدَ عَشَرَ كَوْكَبًا وَّ الشَّمْسَ وَ الْقَمَرَ رَاَیْتُهُمْ لِیْ سٰجِدِیْنَ(4) ترجمہ کنز الایمان: یاد کرو جب یوسف نے اپنے باپ سے کہا اے میرے باپ میں نےگیارہ تارے اور سورج اور چاند دیکھے انہیں اپنے لیے سجدہ کرتے دیکھا۔ (پارہ 12 سورہ یوسف ایت نمبر4)

آیت نمبر2: وَ كَذٰلِكَ یَجْتَبِیْكَ رَبُّكَ وَ یُعَلِّمُكَ مِنْ تَاْوِیْلِ الْاَحَادِیْثِ وَ یُتِمُّ نِعْمَتَهٗ عَلَیْكَ وَ عَلٰۤى اٰلِ یَعْقُوْبَ كَمَاۤ اَتَمَّهَا عَلٰۤى اَبَوَیْكَ مِنْ قَبْلُ اِبْرٰهِیْمَ وَ اِسْحٰقَؕ-اِنَّ رَبَّكَ عَلِیْمٌ حَكِیْمٌ(6) ترجمہ کنزالعرفان: اور اسی طرح تیرا رب تمہیں منتخب فرمائے گا اور تجھے باتوں کا انجام نکالنا سکھائے گا اور تجھ پر اور یعقوب کے گھر والوں پر اپنا احسان مکمل فرمائے گا جس طرح اس نے پہلے تمہارے باپ دادا ابراہیم اور اسحاق پر اپنی نعمت مکمل فرمائی بے شک تیرا رب علم والا حکمت والا ہے ۔(پارہ 12 سورہ یوسف ایت نمبر6)

آیت نمبر3: لَقَدْ كَانَ فِیْ یُوْسُفَ وَ اِخْوَتِهٖۤ اٰیٰتٌ لِّلسَّآىٕلِیْنَ(7) ترجمہ کنزالایمان : بے شک یوسف اور اس کے بھائیوں اور پوچھنے والوں کے لیے نشانیاں ہیں۔(پارہ 12 یوسف آیت نمبر7)

آیت نمبر4:وَ لَمَّا بَلَغَ اَشُدَّهٗۤ اٰتَیْنٰهُ حُكْمًا وَّ عِلْمًاؕ-وَ كَذٰلِكَ نَجْزِی الْمُحْسِنِیْنَ(22) ترجمہ کنزالعرفان: اور جب یوسف بھرپور جوانی کی عمر کو پہنچے تو ہم نے اسے حکمت اور علم عطا فرمایا اور ہم نیکو کو ایسا ہی صلہ دیتے ہیں۔ (پارہ12 سورہ یوسف ایت نمبر 22)

آیت نمبر5:وَ لَقَدْ هَمَّتْ بِهٖۚ-وَ هَمَّ بِهَا لَوْ لَاۤ اَنْ رَّاٰ بُرْهَانَ رَبِّهٖؕ-كَذٰلِكَ لِنَصْرِفَ عَنْهُ السُّوْٓءَ وَ الْفَحْشَآءَؕ-اِنَّهٗ مِنْ عِبَادِنَا الْمُخْلَصِیْنَ(24) ترجمہ کنزالعرفان: اور بے شک عورت نے یوسف کا ارادہ کیا اگر وہ اپنے رب کی دلیل نہ دیکھ لیتا تو وہ بھی عورت کا ارادہ کرتا ہم نے اسی طرح کیا تاکہ اس سے برائی اور بے حیائی کو پھیر دیں بے شک وہ ہمارے چنے ہوئے بندوں میں سے ہے ۔ (پارہ 12 سورہ یوسف ایت نمبر 24)

اللہ تبارک و تعالی سے دعا ہے کہ اللہ پاک ہمیں بھی گناہوں سے بچنے اور حضرت یوسف علیہ السلام کی سیرت پر عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے آمین بجاہ خاتم النبیین صلی اللہ علیہ وآلہ وصحبہ وبارک وسلم