سید بلال
شاہ (درجۂ ثانیہ جامعۃ المدینہ فیضان فاروق اعظم سادھوکی لاہور،پاکستان)
اللہ پاک نے
بے شمار انبیاء کرام علیہم السلام کو پیدا کیا اور ان کو کافی خوبیوں سے سرفراز
فرمایا ان کو بے شمار اجر و ثواب سے نوازا ہے اور تمام انبیاء علیہ السلام اپنے رب کی بارگاہ میں ایک خاص مرتبہ و مقام رکھنے والے ہیں انہی انبیاء کرام نے
اسے حضرت یسی علیہ الصلوۃ والسلام بھی ہیں:
(1)
سب سے بہترین لوگ: اللہ تعالی نے
قران پاک میں ارشاد فرمایا: وَ اذْكُرْ اِسْمٰعِیْلَ وَ الْیَسَعَ
وَ ذَا الْكِفْلِؕ-وَ كُلٌّ مِّنَ الْاَخْیَارِ. ترجمہ کنز العرفان:اور اسماعیل اور یسع اور ذو الکفل
کو یاد کرو اورسب بہترین لوگ ہیں۔(پارہ 23، سورہ ص، ایت نمبر48)
(2)وَ
اِسْمٰعِیْلَ وَ الْیَسَعَ وَ یُوْنُسَ وَ لُوْطًاؕ-وَ كُلًّا فَضَّلْنَا عَلَى
الْعٰلَمِیْنَ ترجمہ کنزالعرفان:
اور اسماعیل اور یَسَع اور یونس اور لوط کو (ہدایت دی)اور ہم نے سب کو تمام جہان
والوں پر فضیلت عطا فرمائی۔ (پارہ 7، سورۃ الانعام، ایت نمبر 86)
(3)وَ
مِنْ اٰبَآىٕهِمْ وَ ذُرِّیّٰتِهِمْ وَ اِخْوَانِهِمْۚ-وَ اجْتَبَیْنٰهُمْ وَ هَدَیْنٰهُمْ
اِلٰى صِرَاطٍ مُّسْتَقِیْمٍ ترجمہ
کنز العرفان:اور ان کے بآپ دادا اور ان کی اولاد اور ان کے بھائیوں میں سے (بھی)
بعض کو (ہدایت دی) اور ہم نے انہیں چن لیا اور ہم نے انہیں سیدھے راستے کی طرف ہدایت
دی۔(پارہ 7،سورۃ الانعام، ایت نمبر 87)
(4)اُولٰٓىٕكَ
الَّذِیْنَ اٰتَیْنٰهُمُ الْكِتٰبَ وَ الْحُكْمَ وَ النُّبُوَّةَۚ ترجمہ کنز العرفان:یہی وہ ہستیاں ہیں جنہیں ہم
نے کتاب اور حکمت اور نبوت عطا کی (پارہ 7، سورۃ الانعام ،آیت نمبر 89)
(5)اُولٰٓىٕكَ
الَّذِیْنَ هَدَى اللّٰهُ فَبِهُدٰىهُمُ اقْتَدِهْؕ-قُلْ لَّاۤ اَسْــٴَـلُكُمْ
عَلَیْهِ اَجْرًاؕ-اِنْ هُوَ اِلَّا ذِكْرٰى لِلْعٰلَمِیْنَ ترجمہ کنزالعرفان:یہی وہ (مقدس) ہستیاں ہیں جنہیں اللہ
نے ہدایت کی تو تم ان کی ہدایت کی پیروی کرو۔ تم فرماؤ: میں اس پر تم سے کوئی اجرت
نہیں مانگتا ۔ یہ صرف سارے جہان والوں کے لئے نصیحت ہے۔(پارہ 7، سورۃ الانعام، ایت
نمبر 90)
اللہ عزوجل ہمیں
ان مقدس ہستیوں کے نقش قدم پر چلنے کی توفیق عطا فرمائے اور ان کے دامن سے وابستہ
رہنے کی توفیق عطا فرمائے امین بجاہ خاتم النبیین صلی اللہ علیہ وسلم