قران پاک میں اللہ تعالی نے اپنے بہت سے انبیاء کرام علیہم السلام کا ذکر فرمایا ہے انہی میں سے اللہ تعالی نے حضرت یسع علیہ الصلوۃ والسلام کا ذکر ارشاد بھی فرمایا ہے اللہ تعالی نے جن بندوں کو انسانوں کی ہدایت کے لیے بھیجا اور رسول بنا کر بھیجا ان میں سے حضرت یسع علیہ الصلوۃ والسلام بھی ہیں آپ علیہ الصلوۃ والسلام کا اصل نام اسباط اور آپ علیہ السلام شوتلم بن افرءیم بن یوسف بن یعقوب بن اسحاق بن ابراہیم خلیل اللہ ہیں اور یہ بھی کہا جاتا ہے کہ آپ علیہ السلام حضرت الیاس کے چچا زاد بھائی ہیںاللہ پاک نے آپ کو نبوت عطا فرمائی اور اس کے ساتھ ہی آپ کو بادشاہت بھی عطا فرمائی آپ دن کو روزہ رکھتے اور رات کو اللہ تعالی کے حضور کھڑے ہو کر نوافل ادا کرتے تھے آپ کو کسی بات پر غصہ نہیں آتا تھا خصوصا آپ اپنی امت کے معاملات میں بڑے غور و فکر سے فیصلہ فرماتے کسی قسم کی جلد بازی اور غصے سے فیصلہ نہیں فرماتے تھے.

(1)وَ اِسْمٰعِیْلَ وَ الْیَسَعَ وَ یُوْنُسَ وَ لُوْطًاؕ-وَ كُلًّا فَضَّلْنَا عَلَى الْعٰلَمِیْنَ ترجمہ کنز الایمان:اور اسمٰعیل اور یسع اور یونس اور لوط کو اور ہم نے ہر ایک کو اس کے وقت میں سب پر فضیلت دی۔

(2)وَ اذْكُرْ اِسْمٰعِیْلَ وَ الْیَسَعَ وَ ذَا الْكِفْلِؕ-وَ كُلٌّ مِّنَ الْاَخْیَارِ ترجمہ کنز الایمان:اور یاد کرو اسمٰعیل اور یسع اور ذُو الکِفْل کو اورسب اچھے ہیں ۔

(3)اِلَّا عِبَادَكَ مِنْهُمُ الْمُخْلَصِیْنَ ترجمہ کنز الایمان: مگر جو ان میں تیرے چُنے ہوئے بندے ہیں ۔

(4)اُولٰٓىٕكَ الَّذِیْنَ هَدَى اللّٰهُ فَبِهُدٰىهُمُ اقْتَدِهْؕ-قُلْ لَّاۤ اَسْــٴَـلُكُمْ عَلَیْهِ اَجْرًاؕ-اِنْ هُوَ اِلَّا ذِكْرٰى لِلْعٰلَمِیْنَ ترجمہ کنز الایمان:یہ ہیں جن کو اللہ نے ہدایت کی تو تم انہیں کی راہ چلو تم فرماؤ میں قرآن پر تم سے کوئی اجرت نہیں مانگتا وہ تو نہیں مگر نصیحت سارے جہان کو۔

(5)اُولٰٓىٕكَ الَّذِیْنَ اٰتَیْنٰهُمُ الْكِتٰبَ وَ الْحُكْمَ وَ النُّبُوَّةَۚ ترجمہ کنز الایمان:یہ ہیں جن کو ہم نے کتاب اور حکم اور نبوت عطا کی۔

اللہ عزوجل ہمیں انبیاء کرام علیہ الصلوۃ والسلام کی سیرت پر عمل کرنے اور ان کے نقش قدم پر چلنے کی توفیق عطا فرمائے امین بجاہ خاتم النبیین صلی اللہ علیہ وسلم