ذوالفقار یوسف
(درجۂ سادسہ جامعۃ المدینہ فیضانِ فاروق اعظم سادھوکی لاہور
، پاکستان)
الله تعالی نے
تمام بندوں کی اصلاح کے لیے کئی نبی بھیجے۔ اور انبیاء علیہ السلام کو معجزات بھی
عطا کیے۔ اور صحیفے بھی اُتارے ۔ اور انبیاء کو صفات و کمالات بھی عطا کیے ۔ اور
جن کا تذکرہ قرآن پاک میں بھی فرمایا ۔ ان میں سے حضرت یسع علیہ السلام بھی ہیں ۔
(1) سب بہترین لوگ ہیں : وَاذْكُرُ
اسْمُعِيلَ وَالْيَسَعَ وَذَا الْكِفْلِ وَكُلٌّ مِّنَ الْأَخْيَارِ : ترجمہ کنز العرفان : اور اسماعیل اور یسع اور
ذوالکفل کو یاد کرو اور سب بہترین لوگ ہیں۔(پارہ 23 آیت 48 سورۃ ص )
(2)
آپ کو تمام جہان پر فضیلت دی : وَكُلًّا فَضَّلْنَا عَلَى
الْعُلَمِينَ : ترجمہ کنز الایمان
: اور ہم نے سب کو تمام جہان والوں پر فضیلت دی (پاره 7 آیت 86 سوره انعام )
(3)
آپ علیہ السلام کو نبوت عطا کی گئی : أُولئكَ الَّذِينَ آتَيْنَهُمُ
الْكِتَبَ وَالْحُكْمَ وَالنُّبُوَّةَ
: ترجمہ کنز الایمان : یہی وہ ہستیاں ہیں جنہیں ہم نے کتاب اور حکمت اور نبوت عطا
کی (پارہ 7 آیت 89 سورۃ انعام )
(4)
آپ علیہ السلام کی پیروی کا حکم دیا گیا : أُولَئكَ الَّذِينَ هَدَى
اللَّهُ فَبِهُدهُمُ اقْتَدِهُ ترجمہ کنز الایمان : یہی وہ مقدس ہستیاں ہیں جنہیں
الله نے ہدایت دی تو تم انکی ہدایت کی پیروی کرو(پارہ 7 آیت نمبر 90 سورۃ انعام)
(5)
ہم نے کتاب و حکمت عطا کی : أُولئكَ
الَّذِينَ آتَيْنَهُمُ الْكِتَبَ وَالْحُكْمَ ترجمہ کنز الایمان
: یہی وہ ہستیاں ہیں جنہیں ہم نے کتاب اور حکمت عطا کی .( پارہ 7 آیت 89 سورۃ
انعام )