ہمارے معاشرے میں دن بدن گناہوں کا اضافہ ہوتا جا رہا ہے جس کی وجہ سے آج ہمارا معاشرہ بدترین بدحالی کا شکار ہے اگر ہم توبہ و استغفار کریں اور اللہ پاک کی پاکی بیان کریں تو الله کی رضا کے ساتھ بہت سے فوائد حاصل ہوں گے اور توبہ واستغفار کے بہت سے فوائد ہیں، مثلاً اس سے اللہ پاک راضی ہوتا ہے۔ رزق میں اضافہ ہوتا ہے تنگ ستی دور ہوتی ہے حضور ﷺ ہمیں بیدار کرتے تھے اور حضور اکرم ﷺ نے اس کے فضائل و برکات بھی بیان فرمائے آپ بھی پڑھیے۔چنانچہ

حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے میں نے رسول ﷺ کو فرماتے سنا: میں ہر دن اللہ سے ستر سے زیادہ مرتبہ توبہ و استغفار کرتا ہوں۔

رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: بے شک میں ایک دن میں سو مرتبہ توبہ و استغفار کرتا ہوں۔ (ابن ماجہ، 4/256، حدیث: 3815)

رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: اللہ اپنے بندے کی تو بہ پر اس سے زیادہ خوش ہوتا ہے جتنا بندہ جس نے جنگل میں اپنا اونٹ گم ہونے کے بعد پالیا۔ (بخاری، 4/190، حدیث: 6308)

اللہ رات کے وقت اپنا ہاتھ پھیلاتا ہے تاکہ دن میں گناہ کرنے والا تو بہ کرے اور دن میں گناہ کرنے والا تو بہ کرے یہ سلسلہ سورج کے مغرب سے نکلنے تک ہے۔ (مسلم، ص 1131، حدیث: 6989)