پیارے پیارے اسلامی بھائیو ! ہمارے معاشرے میں بہت سے گناہ
عام ہوگئے۔ ان میں سے ایک بدكاری ہے ویسے تو ہر گناہ بڑا ہے لیکن یہ ایک گناہ اتنا
بڑا ہے یہ اس بات سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ زنا کرنے والا اپنے گھر میں اپنے
خاندان میں معاشرے میں ذلیل و رسوا ہو جاتا ہے۔ آئیے بدكاری کی مذمّت پر کچھ فرامین
مصطفیٰ صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم پڑھیں :۔ (1 )نبی کریم صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم نے
فرمایا: میری امت اس وقت تک بھلائی تک رہے گی جب تک ان میں ناجائز بچے عام نہیں
ہوں گے جب ان میں ناجائز بچے عام ہوجائیں گے تو اللہ پاک انہیں عذاب میں مبتلا
فرمائے گا ۔( مسند امام احمد )
(2) دوسری حدیث میں فرمایا شطرنج کھیلنا اور ناپ تول میں کمی
کرنا قومی لوط کا کام ہے ہلاکت ہے اس شخص کے لئے جو ایسے کام کرے قومِ لوط کا سب
سے بڑا گناہ عورت کا عورت سے مرد کا مرد سے بدكاری کرنا تھا انہوں نے بے حیائی
شروع کردی اللہ پاک کی نافرمانی کرنے لگے تو اللہ پاک نے ان کے شہر کو پلٹ دیا اور
آسمان سے پتھر برسا کر انہیں عذاب دیا۔ ( قرۃالعیون الباب الرابع عقوبةاللواط ص 390
)
(3)نبی کریم صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کا فرمان عالیشان
ہے جو الله پاک اور یومِ آخرت پر ایمان رکھتا ہے وہ ہر گز غیر محرم عورت کے ساتھ خلوت
اختیار نہ کرے ۔
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو ! آپ نے دیکھا بدكاری کے متعلق
حدیث پاک میں کتنی سخت وعیدیں آئی ہیں بدكاری کے اخروی نقصانات تو ہیں مگر دنیاوی
نقصانات بھی کچھ کم نہیں ۔
① بدكاری
چہرے کی رونق کو ختم کر دیتی ہے ۔② بدكاری نسل انسانی کے لئے
زہر ہے ۔③ بدكاری معاشرے کی تباہی کا سبب ہے ۔④ بدكاری
گھر میں بے برکتی کا سبب۔ میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو اس طرح اور بھی کئی نقصانات
ہیں اس گناہ کے۔ الله ہمیں ہر گناہ سے محفوظ رکھے۔
پیارے اسلامی بھائیو ! بدكاری سے بچا کیسے جائے اس کے لئے
ہمیں چاہیے کہ کثرت سے روزے رکھیں کیوں کہ روزہ وہ عبادت ہے جو ہمیں حلال چیزوں سے
بھی دور رکھتا ہے تو روزے دار کے لئے حرام چیزوں سے بچنا کوئی مشکل نہیں رہتا اسی
طرح ہمیں ہر وقت یہ ذہن رکھنا چاہیے کہ الله دیکھ رہا ہے ایسے ماحول دوستی سے دور
رہیں جو بدكاری کا سبب بنتی ہوں الله نے بہترین صحت عطا فرمائی ہے اس کی قدر کیجیے
شریعت کے خلاف کام کرنے سے خود کو بچائیے دعوت اسلامی کے ماحول سے وابستہ ہو جائے
مدنی انعامات پر عمل پیرہ ہونے کی کوشش کیجیے انشاء الله ہم دعوتِ اسلامی کے ماحول
میں رہ کر گناہوں سے تو بچ جائے گے مگر ساتھ ہی سنتوں کے پیکر بن جائیں گے ۔
الله ہم سب کو گناہوں سے بچنے کی توفیق عطا فرمائے اور بالخصوص
بدکاری جیسے برے فعل سے ہم سب کی حفاظت فرمائے۔