شعبہ تحفظ اوراق مقدسہ دعوتِ اسلامی کے تحت 7  مارچ 2023ء بروز منگل مدنی مرکز فیضانِ مدینہ گوجرانوالہ میں مدنی مشورے کاانعقاد ہوا جس میں لاہور اور گوجرانوالہ ڈویژن کے ذمہ داران سمیت مقامی عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔

دورانِ مدنی مشورہ مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن ابو ماجد حاجی محمد شاہد عطاری مدنی کو نگران مجلس نے پورے پاکستان میں شعبہ تحفظ اوراق مقدسہ کے تحت ہونے والے دینی کاموں کی کارکردگی بیان کی ۔

رکنِ شوریٰ نے اسلامی بھائیوں کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے خوشی کا اظہار فرمایا اور مزید بہتری لانے سے متعلق مدنی پھول دیئے۔اس دوران سوال و جواب کا بھی سیشن رہا جس میں رکنِ شوریٰ نے اسلامی بھائیوں کی جانب سے کئے گئے سوالات کے جوابات دیئے۔

آخر میں رکنِ شوریٰ نے حاضرین کو دعاؤں سے نوازتے ہوئے نمازوں کی پابندی کرتے رہنےاور دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں کے ساتھ ساتھ شعبہ تحفظ اوراق مقدسہ کے دینی کام کرنے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ : محمد ناصر عطاری ،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)