دعوت اسلامی کی مجلس تحفظ اوراقِ مقدسہ کے ذمّہ داران نے گوجرہ  میں قراٰن محل کا وزٹ کیا اور تحفظ اوراقِ مقدسہ کے باکسز کی تیاری کا جائزہ لیا۔

واضح رہے کہ دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول میں ادب و آداب کا صرف درس ہی نہیں دیا جاتا بلکہ اس کیلئے عملی طور پر جدّ و جہد بھی کی جاتی ہے، جس کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ دعوتِ اسلامی جہاں سُنّتوں کی خدمت کے کم و پیش 108 شعبہ جات میں مصروفِ عمل ہے وہیں اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ اس کا ایک باقاعدہ شعبہ ”مجلسِ تَحَفُّظِ اَوراقِ مُقَدَّسَہ“بھی ہے۔ اس مجلس کا بنیادی مقصد مقدس اوراق کا تحفظ کرنا اور لوگوں کو ان کی پامالی اور بے ادبی سے بچانا ہے۔ ( محمد عدنان عطاری، رکن ریجن)