فیصل پنجاب میں دعوتِ اسلامی کے تحت مدنی مشورے کا انعقاد کیا گیا جس میں شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی بوائز پنجاب  کے ڈویژنل ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

مدنی مشورے کی ابتدا تلاوتِ قراٰن ِپاک اور نعتِ رسولِ مقبول صلی اللہ علیہ وسلم سے ہوئی جس کے بعد فیضان آن لائن اکیڈمی بوائز کے صوبائی ذمہ دار پنجاب مولانا عامر سلیم عطاری مدنی نے شرکاکی جدید ٹولز پر تربیت کی اور non physical (ہوم کلاسز)برانچز کے نظام میں بہتری لانے کے حوالے سے کلام کیا۔

بعدازاں نگرانِ شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی بوائز مولانا یاسر عطاری مدنی نے ”احساس ذمہ داری“ کے موضوع پر گفتگو کرتے ہوئے دینی کاموں کی کارکردگی کو بہتر بنانے اور اس کا کراس چیک کرنے کے حوالے سے شرکا کی ذہن سازی کی جبکہ نگرانِ شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی گرلزمولانا سید غلام الیاس شاہ عطاری مدنی نے دیگر امورپر شرکا کی تربیت کی۔(رپورٹ: محمد وقار یعقوب عطاری مدنی برانچ ناظم فیضان آن لائن اکیڈمی ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)