عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت 17 دسمبر 2024ء کو فیضان آن لائن اکیڈمی بوائز کی برانچ فیضانِ مدینہ سیالکوٹ، پنجاب میں مدرسین اور ذمہ دار اسلامی بھائیوں کے لئے ایک میٹ اپ ہوا۔

اس میٹ اپ میں نگرانِ شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی بوائز مولانا یاسر عطاری مدنی اور نگرانِ شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی گرلز مولانا غلام الیاس عطاری مدنی نے مدرسین سے مختلف موضوعات پر گفتگو کی۔

نگرانِ شعبہ نے تعلیمی حوالے سے مدرسین کی رہنمائی کی اور تعلیمی نظام کو کس طرح بہتر سے بہتر بنائیں اس کے متعلق مدرسین کی ذہن سازی کی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔

اس موقع پر شعبے کے صوبائی ذمہ دار مولانا عامر سلیم عطاری مدنی اور ڈویژن ذمہ دار مولانا شہباز عطاری مدنی بھی موجود تھے۔ (رپورٹ :مولانا وقار یعقوب عطاری مدنی، برانچ مینجر فیضان آن لائن اکیڈمی، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)