دعوت ِ اسلامی کی مجلس تحفظِ اوراقِ مقدسہ کے تحت9 فروری بروز اتوار لاہور ریجن فیروزپورروڈ کابینہ میں  مشورہ ہوا ۔ مبلغ ِ دعوتِ اسلامی محمد رضاعطاری ریجن ذمہ دار لاہور نے رکن کابینہ و ڈویژن مشاورت اور دیگر اسلامی بھائیوں کو مجلس تحفظِ اوراقِ مقدسہ کےکام کو بڑھانے کا ذہن دیا ۔ اس موقع پر 26 نئے باکسز لگانے کا سلسلہ بھی ہوا جس میں اہلِ علاقہ نے اسلامی بھائیوں کے ساتھ مل کر تحفظ اوراق مقدسہ کےباکسز لگائے ۔ ( رپورٹر:محمد ناصر عطاری رکن زون مجلس تحفظ اوراق مقدسہ)