دعوتِ اسلامی کی مجلس  تحفظ اوراقِ مقدسہ کے تحت 17فروری2020ء بروز پیر شریف ذمہ دار اسلامی بھائیوں نےفیصل آبادکے مختلف علاقوں کا وزٹ کرتے ہوئے باکسز کا جائزہ لیا اور باکسز خالی کرکے قراٰن محل منتقل کیا نیز جھنگ روڈ موٹر مارکیٹ، ملت روڈ اور مدینہ ٹاؤن میں پینٹ اسٹورز اور بیکرز پر شخصیات سے ملاقاتیں کیں۔ دورانِ ملاقات نیکی کی دعوت دیتے ہوئے راہ ِ خدا میں خرچ کرنے اور تلاوتِ قراٰن کرنے کے فضائل بیان کئے اور مقدس اوراق محفوظ کرنے سے متعلق مدنی پھول پیش کئے۔(رپورٹ:محمدطفیل ناصر عطاری، رکن زون اوراق مقدسہ فیصل آباد )