شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی  بوائز دعوتِ اسلامی کے تحت 6 دسمبر 2024ء کو ماہانہ آن لائن مدنی مشورہ منعقد کیا گیا جس میں فیصل آباد ڈویژن کے مفتشین نے شرکت کی۔

ابتداءً رکنِ شعبہ مولانا محمد عرفان عطاری مدنی نے اپنی صلاحیتیں بڑھانے اور انگلش لینگویج سیکھنے کے حوالے سے شرکا کی ذہن سازی کی جبکہ شعبے کے تعلیمی ذمہ دار محمد عباد عطاری نے شرکا کی جانب سے ہونے والے سوالات کے جوابات دیئے۔علاوہ ازیں ذمہ دار اسلامی بھائیوں دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں عملی طور پر حصہ لینے کی ترغیب بھی دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ: مولانا محمد وقار یعقوب عطاری مدنی برانچ مینجر فیضان آن لائن اکیڈمی ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)