پچھلے  دنوں میٹرو پولیٹن فیصل آباد کے مدنی مرکز فیضان مدینہ میں دیوان آف پاکپتن شہزادہ گنج شکر، دیوان حامد مسعود فاروقی چشتی،(زیبِ سجادہ نشین دربار عالیہ حضرت بابا فرید الدین مسعود گنج شکر پاکپتن شریف) صاحبزادہ سید مظہرالزماں مہدی چشتی نظامی، خلیفہ مجاز پیر طلحہ مزمل چشتی اور دیگر عقیدت مندان کی آمد ہوئی۔

نگران مجلس اور صوبائی ذمہ دار شعبہ مزارات اولیاء نے انہیں دعوت اسلامی کے مختلف شعبہ جات کا تعارف اور فیضان آن لائن اکیڈمی کا وزٹ کروایا نیز دعوت اسلامی کے 41 سال مکمل ہونے پر مدنی چینل کو اپنے تاثرات بھی ریکارڈ کروائے۔

اس کے علاوہ شخصیات نے فیضان مدینہ میں سیلاب زدہ علاقوں کے لئے لگائے گئے کیمپ کا وزٹ کیا اور دعائے خیر کی۔بعدازاں ذمہ داران نے محرم الحرام میں عرس بابا فرید الدین گنج شکر رحمۃ اللہ علیہ موقع پر دعوت اسلامی کی جانب سے ہونے والی دینی کاموں کے بارے میں آگاہی دی۔(رپورٹ: شعبہ رابطہ برائے شخصیات میٹرو پولیٹن و ڈویژن فیصل آباد ، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)