21 رجب المرجب, 1446 ہجری
ڈیرہ مراد جمالی میں قائم دعوتِ اسلامی کے مدرسۃ
المدینہ رہائشی کا دورہ
Wed, 18 May , 2022
2 years ago
دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام 17 مئی 2022ء بروز
منگل پاکستان کےشہر ڈیرہ مراد جمالی میں ذمہ داراسلامی بھائیوں نے دعوتِ اسلامی کے مدرسۃ المدینہ رہائشی کا دورہ کیا جہاں
انہوں نے قاری صاحبان اور ناظمِ مدرسۃ المدینہ رہائشی کے ہمراہ میٹنگ کی۔
دورانِ میٹنگ دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں کے
متعلق گفتگو کرتے ہوئے خود کفالت کے حوالے سے مشاورت ہوئی جس پر وہاں موجود اسلامی
بھائیوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔اس کے علاوہ مدرسۃ المدینہ رہائشی کے
طلبہ کے درمیان سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا گیاجس میں اُن کی دینی و اخلاقی
اعتبار سے تربیت کی گئی۔(رپورٹ:فلک شیر عطاری نگران مجلسِ رہائشی مدارس پاکستان، کانٹینٹ:غیاث
الدین عطاری)