اِسلامی تاریخ میں بے شمار ایسی شخصیات گزری ہیں جنہوں نے دینِ اسلام کی ایسی خدمت  کی کہ آج بھی ان کی خدمات یاد کی جاتی ہیں ۔

امام اہل سنت ،اعلی ٰ حضرت امام احمد رضا خان رحمۃ اللہ علیہ بھی ایسی ہی ایک شخصیت ہیں۔ آپ رحمۃ اللہ علیہ نےاپنی تحریر، تقریر اور کردار کے ذریعے لوگوں کی رہنمائی کی اور ایک زمانے کواپنا گرویدہ بنایا۔

11 ستمبر 2023ء بروز پیر دارالمدینہ انٹرنیشنل اسلامک ایجوکیشن سسٹم کے ہیڈآفس کے اسلامی بھائیوں کے درمیان عرسِ اعلیٰ حضرت رحمۃ اللہ علیہ کے موقع پرمحفل کا انعقاد کیا گیاجس میں مبلغِ دعوت اسلامی فضیل رضا عطاری نے بیان کیا اور اعلی ٰحضرت رحمۃ اللہ علیہ کی علمی اور سائنسی خدمات پر روشنی ڈالی ۔

مبلغ ِدعوت اسلامی نے کہا کہ اعلیٰ حضرت رحمۃ اللہ علیہ 55مضامین میں ماہر تھے۔جدید تحقیق کے مطابق انہیں 200سے زیادہ علوم پر مہارت حاصل تھی ۔ اعلیٰ حضرت رحمۃ اللہ علیہ نے بعض ایسے موضوعات پر بھی کتابیں لکھیں جن پر اُن کے بعد آج تک کسی اور نے قلم نہیں اٹھایا۔مبلغِ دعوت اسلامی نے بیان کے آخر میں دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کی ترغیب بھی دلائی ۔ (رپورٹ: غلام محی الدین ترک ،اردو کانٹینٹ رائٹر سوشل میڈیا ڈیپارٹمنٹ دارالمدینہ ،ہیڈ آفس کراچی ، ویب ڈیسک رائٹر:غیاث الدین عطاری)