دارالمدینہ ہیڈ آفس کراچی میں 1500 سالہ جشن ولادت مصطفیٰ
صلَّی
اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی پرنور محفل
دارالمدینہ ہیڈ آفس کراچی میں 1500 سالہ جشنِ ولادت مصطفیٰ صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے بابرکت موقع پر ایک پرنور محفلِ میلاد
کا اہتمام کیا گیا۔
محفل کا آغاز تلاوتِ کلام پاک سے ہوا جس کے بعد
نعت خواں اسلامی بھائیوں نے بارگاہِ رسالت صلَّی
اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم میں عقیدت و محبت کے پھول نچھاور کرتے ہوئے نعتیں
پیش کیں۔
اس روحانی محفلِ میلاد میں مبلغِ دعوتِ اسلامی مولانا
حاجی محمد اسد عطاری مدنی نے سنتوں بھرا بیان
کیا جس میں انہوں نے اللہ
پاک کی عطا کردہ نعمتوں پر شکر ادا کرنے کی اہمیت بیان کی اور شرکا کو نبی کریم صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی سیرتِ طیبہ پڑھنے کی ترغیب دلائی۔ اس کے ساتھ ساتھ
انہوں نے خصوصی طور پر یہ بھی تاکید کی کہ عاشقانِ رسول حضور صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی شان میں نازل ہونے والی 12آیاتِ مبارکہ کو حفظ کرنے
کی کوشش کریں۔
محفلِ میلاد میں عاشقانِ رسول شریک ہوئے اور
رحمتِ دو جہاں صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے 1500 سالہ جشن ولادت کی خوشی میں اپنے جذبات کا
اظہار کیا۔(رپورٹ: مولانا رضا عطاری
مدنی، اردو کانٹینٹ رائیٹرمارکیٹنگ اینڈ کمیونی کیشن ڈیپارٹمنٹ دارالمدینہ ،ہیڈ
آفس کراچی ، ویب ڈسک رائٹر:غیاث الدین عطاری)