دارالمدینہ انٹرنیشنل اسلامک اسکول سسٹم کے ہیڈ آفس
میں عرب علمائے کرام کے وفد کا دورہ
علمائے کرام
انبیا کے وارث ہیں، فرشتے علم والوں کی دوستی میں رغبت کرتے ہیں۔25 اپریل 2022ء
بروز پیر عرب سے تشریف لانے والےعلمائے کرام شیخ ڈاکٹر یاسر جبر (مصر)، شیخ قریب اللہ ناصر الکبری (نائیجیریا)، شیخ فاتح قریب اللہ الکبری (نائیجیریا) سمیت دیگر اسلامی
بھائیوں نے دارالمدینہ کیمپس اور دارالمدینہ ہیڈ آفس کراچی کا دورہ کیا۔
اس دورے میں علمائے کرام کو دارالمدینہ سے متعلق
تعارفی بریفنگ دی گئی اور ادارے کے مختلف شعبوں ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ، ایجوکیشن
مینجمنٹ ڈیپارٹمنٹ، ٹریننگ اینڈ انسپکشن اوردینیات ڈیپارٹمنٹ کا دورہ بھی کروایا
گیا۔
اس کے علاوہ
علمائے کرام کو ان ڈیپارٹمنٹس کے تعارف،
مقاصد تعلیمی، تربیتی اور نصاب تعلیم میں ان کی اہمیت سے آگاہ کیا گیا جس پر انہوں
نے دارالمدینہ کے اچھے تعلیمی و تربیتی
نظام پر شعبہ دارالمدینہ کی کاوشوں پر حوصلہ افزائی کرنے کے ساتھ ایجوکیشن انڈسٹری
میں دارالمدینہ کے کردار کو سراہتے ہوئے اپنے تاثرات بھی دیئے۔(رپورٹ:غلام محی الدین ترک اردو کونٹینٹ رائٹر
سوشل میڈیا ڈیپارٹمنٹ دارالمدینہ ،ہیڈ آفس کراچی، ویب ڈیسک رائٹر:غیاث الدین
عطاری)