آنے والی نسلوں  کے دِلوں میں آزادی کی اہمیت اُجاگر کرنے اور وطن ِ عزیز کی محبت پیدا کرنے کے لیے ضروری ہے کہ حصولِ آزادی کے لیے کی گئی جدوجہد اور قربانیوں کا تذکرہ کیا جائے۔ الحمد للہ عزوجل دارالمدینہ انٹرنیشنل اسلامک اسکول سسٹم میں طلبہ میں جذبہ ٔحُبُّ الوطنی اور آزادیِ وطن کی قدرومنزلت پیدا کرنے کے لیے قومی ایونٹس پر مختلف سرگرمیوں کا اہتمام کیا جاتا ہے۔

اس موقع پر دارالمدینہ انٹرنیشنل اسلامک اسکول سسٹم پاکستان کے کیمپسز میں یومِ آزادی کے سلسلے میں تقاریب کا اہتمام کیا گیا جس میں یومِ آزادی بھرپور جذبٔہ حُبُّ الوطنی کے ساتھ منایا گیا نیزطلبہ نے آزادی کی اہمیت ،وطن سے محبت کے تقاضوں اور دیگر عنوانات پر تقاریر کیں۔

پاکستان کے قیام میں دی گئی بزرگوں اور علمائے اہلسنت کی قربانیوں کو خراج ِ تحسین پیش کرتے ہوئےطلبہ کو باعمل مسلمان ، ذمّہ دار شہری بننے اورتعلیم و ہنر کے میدان میں آگے بڑھ کر ملک و قوم کی تعمیروترقی میں اپنا کردار ادا کرنے کا ذہن دیا گیا ۔(رپوٹ: محمد سعد موسانی،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری )