دارالمدینہ انٹرنیشنل اسلامک اسکول سسٹم کے تحت پاکستان بھر کے کیمپسز میں 12 ستمبر 2023ء بروز منگل عرسِ اعلیٰ حضرت رحمۃ اللہ علیہ شان و شوکت سے منایاگیا اور محافل سجاکر اعلیٰ حضرت رحمۃ اللہ علیہ سے اپنی عقیدت و مَحبّت کا اظہار کیاگیا۔

اس موقع پرکیمپسز میں خُوب صُورت چارٹس لگائےگئے تھے جن پر فرامینِ اعلیٰ حضرت رحمۃ اللہ علیہ اور کلامِ اعلیٰ حضرت رحمۃ اللہ علیہ کے منتخب اشعار شامل تھے۔

طلبہ نے تلاوتِ قرآن ونعتِ رسول پیش کی اور اپنے بیانات کے ذریعے سیرتِ اعلیٰ حضرت رحمۃ اللہ علیہ کے ذریعے مختلف پہلو اجاگر کئے جبکہ بعض طلبہ نے کلامِ اعلیٰ حضرت رحمۃ اللہ علیہ بھی پڑھا۔

عرس ِاعلی ٰ حضرت رحمۃ اللہ علیہ کی خاص بات اعلیٰ حضرت رحمۃ اللہ علیہ کوئز تھاجس میں کیمپسز کی مختلف ٹیموں کے مابین مقابلہ ہوا۔محافل کے دوران طلبہ کو پُر جوش رکھنے کے لئے یومِ اعلیٰ حضرت رحمۃ اللہ علیہ کی مناسبت سے نعرے بھی لگائے گئے۔اساتذہ نے امام ِاہل سنت رحمۃ اللہ علیہ کے ایصالِ ثواب کے سلسلے میں فاتحہ خوانی کی اور دعا فرمائی اور تربیتی نکات ارشاد فرمائے۔ (رپورٹ: غلام محی الدین ترک ،اردو کانٹینٹ رائٹر سوشل میڈیا ڈیپارٹمنٹ دارالمدینہ ،ہیڈ آفس کراچی ، ویب ڈیسک رائٹر:غیاث الدین عطاری)