طلبہ مستقبل کے معمارہیں، مخلص اور محنتی طلبہ نہ صرف اپنی قوم کا اثاثہ
ہیں بلکہ ایک اچھا اور ترقی یافتہ معاشرہ قائم کرنے میں اپنی قوم کی مدد بھی کرتے
ہیں۔دُنیاکے روشن مستقبل کا دارومدار ہونہار، مستقل مزاج، باکردار اور
اپنے وطن وقوم سے محبت رکھنے والے طلبہ پر ہے۔
اسی سلسلے میں
گزشتہ دنوں دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رُکن حاجی محمد اطہر عطاری کا دارالمدینہ انٹرنیشنل
اسلامک اسکول سسٹم کے میٹرک کے موجودہ اور پاس آؤٹ طلبہ کے ساتھ میٹ اپ کا سلسلہ
ہوا۔
اس موقع پر رُکن
ِشوری نے طلبہ کی معاشرے کا کارآمد فرد
بننے کے حوالے سے تربیت کی اورانہیں دعوت
اسلامی کے دینی کاموں میں حصہ لینے کی دعوت دی نیز تربیتی اعتکاف میں شرکت کا ذہن دیا۔(رپورٹ:غلام محی الدین ترک اردو کونٹینٹ رائٹر
سوشل میڈیا ڈیپارٹمنٹ دارالمدینہ ،ہیڈ آفس کراچی، ویب ڈیسک رائٹر:غیاث الدین
عطاری)