2 ربیع ُالآخر , 1446 ہجری
دعوت اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں دارالمدینہ کے سینٹر فار
کیرئیر ایڈوانسمنٹ کے زیر اہتمام Mastering the Subtle Art of Questioningکے موضوع پر ایک تربیتی سیشن کا انعقاد کیا
گیا۔ جس میں سر فرید احمد عطاری نے دینی تعلیمات کی روشنی میں موثر سوال کرنے کی
تکنیکوں کے بارے میں آگاہی فراہم کی۔ اس تربیتی سیشن میں اسکولوں، کالجوں اور
یونیورسٹیوں کے ایجوکیشنل اسٹاف نے شرکت کی ۔تربیتی سیشن کے بعد دعوت اسلامی کی
مرکزی مجلس شوری ٰ کے رکن اطہر علی عطاری
نے بیان کیا۔ سیشن کے اختتام پر شرکا میں سرٹیفکیٹس بھی تقسیم کیے گئے۔)رپورٹ :غلام محی الدین ترک ،اردو کانٹینٹ رائیٹر(مارکیٹنگ اینڈ کمیونی کیشن
ڈیپارٹمنٹ دارالمدینہ ،ہیڈ آفس کراچی)