دعوت اسلامی کے زیرِ اہتمام 8  ستمبر 2020ء کو یوکے کے ویسٹ یارکشائر (West Yorkshire) کابینہ میں جملہ ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں کم و بیش 44 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

یوکے ریجن نگران اسلامی بہن نے ترغیبی بیان کیاجس میں اسلامی بہنوں کو نیکی کی دعوت دینے کا ذہن دیا ، مدنی مشورے کا نظام مضبوط بنانے ، مدنی مشورے میں مکمل وقت شرکت کرنے اور مدنی حلقوں کو مزید بہتر بنانے کا ذہن دیا۔


نیکی کی دعوت کو عام کرنے کے جذبے کے تحت 8 محرم الحرام 1442 ھ تا   13 محرم الحرام 1442ھ تک پچھلے ہفتے یوکےمیں ہونے والے اسلامی بہنوں کے مدنی کاموں کی چند جھلکیاں ملاحظہ فرمائیے:

209اسلامی بہنوں نے روزانہ ایک پارہ پڑھنے کی سعادت حاصل کی۔

237اسلامی بہنوں نے روزانہ آدھا پارہ پڑھنے کی سعادت حاصل کی۔

350اسلامی بہنوں نے روزانہ گھر درس دیا۔

521 اسلامی بہنوں نے روزانہ 313 مرتبہ درودپاک پڑھے۔

544 اسلامی بہنوں نےروزانہ 1200 مرتبہ درودپاک پڑھے۔

342 اسلامی بہنوں نے 12 منٹ روزانہ مطالعہ کیا۔


دعوت اسلامی کے زیرِ اہتمام  گزشتہ دنوں یوکے سلاؤ لندن( Slough London) کابینہ میں بذریعہ اسکائپ ذمہ دار اسلامی بہنوں کا ماہانہ مدنی مشورہ ہوا جس میں ڈویژن نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کابینہ نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور مدنی حلقوں کو مضبوط بنانے ، نیو مبلغات کی تربیت کرنے اور مدنی کاموں میں مزید بہتری لانے کے حوالے سے ترغیب دلائی۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 8 ستمبر 2020ء کو یوکے ویسٹ لندن  (West London) کابینہ میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا بذریعہ اسکائپ مدنی مشورہ ہوا جس میں ڈویژن نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کابینہ نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اوربہتر کارکردگی ملنے پر حوصلہ افزائی کی نیز مدنی حلقے میں بہتری بنانے کے لئے عوام کو بھی شامل کرنے کا ذہن دیا جبکہ مدنی دورے کو مضبوط بنانے اور دیگر مدنی کاموں کو مزید بڑھانے کے حوالے سے ذہن سازی کی۔


دعوت اسلامی کے زیراہتمام2 ستمبر تا 9 ستمبر2020ءتک  یوکے لندن ریجن کے مختلف علاقوں ہیرو ، ولڈسن گرین ، ٹوٹنگ ، ہنسلو ، لوٹن ، آئلسبری ، چیشم ، واٹفورڈ اورہائی وِکمب (Harrow, Willesden Green, Tooting, Hounslow, Luton, Aylesbury, Chesham, Watford, High Wycombe)میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات منعقد کئے گئے جن میں تقریباً 313 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغاتِ دعوتِ اسلامی نے ” وقت کی اہمیت“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیانات کئے اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے اور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔


اسلامی بہنوں کی مجلس مدنی انعامات کے زیر ِ اہتمام09 ستمبر 2020ءکواسپین کے علاقے بیسوس (Besós) میں بذریعہ اسکائپ مدنی انعامات اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں تقریباً 14 اسلامی بہنو ں نے شرکت کی۔

مدنی انعامات پر مقرر ذمہ دار اسلامی بہن نے ”سیرتِ حضرت بلال حبشی رضی اللہ عنہ کے موضوع پر بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو ان کی سیرت کو مد نظر رکھتے ہوئے اپنے اعمال کامحاسبہ کرنے اور مدنی انعامات کے مطابق شب و روز گزارنے کی ترغیب دلائی۔


مجلس شارٹ کورسز آن لائن ڈپارٹمنٹ کے تحت(بیرون ملک) میں مارچ 2020ء سے اب تک جو کورسز ہوچکے ہیں اس کی تعداد 3ہزار30 ہے جن میں 36 ملکوں سے تقریباً 48ہزار296 اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

شارٹ کورسز معاون مفتّشات کے ذریعے ٹیسٹ کی تیاری کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 122

بذریعہ اسکائپ لگنے والے مدرسۃ المدینہ بالغات کی تعداد: 1ہزار124 اور اس میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 9ہزار556

بذریعہ اسکائپ مکمل ہونے والے مدنی قاعدہ کورس کی تعداد: 248 اور اس میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 2ہزار371

بذر یعہ اسکائپ جاری ناظرہ کورس کی تعداد: 389 اور اس میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:2ہزار834

انفرادی طور پر تجوید درست کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد( مختلف ملکوں سے): 1ہزار302

مُدرِّسہ کورس کروانے کے حوالے سے تربیت حاصل کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد 181

فیضانِ تلاوت کورس کی تعداد: 255 جن میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 3ہزار200

مدنی انعامات کے تحت ہونے والے اجتماعات کی تعداد 1ہزار477 اور اس میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 23ہزار897

بذریعہ اسکائپ ہونے والے کفن دفن تربیتی اجتماعات کی تعداد: 359

کفن دفن معاون مفتشات کے ذریعے ٹیسٹ کی تیاری کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 298

کفن دفن کورس کی تربیت حاصل کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 623

مجلس رابطہ کے تحت پہلے سے منسلک شخصیات اسلامی بہنوں سے رابطے کی تعداد: 131

مجلس رابطہ کے تحت نئی اسلامی بہنوں سے رابطےکی تعداد: 64

شعبہ تعلیم کے تحت پہلے سے منسلک شخصیات اسلامی بہنوں سے رابطے کی تعداد: 81

شعبہ تعلیم کے تحت نئی اسلامی بہنوں سے رابطے کی تعداد: 16


دعوت اسلامی کے زیراہتمام2 ستمبر سے لیکر 8 ستمبر2020ء تک  یوکے لندن ریجن کے مختلف علاقوں سلاؤ ، ریڈنگ ، ووکنگ ، لیٹن ، ایسٹ ہام اورایلفورڈ(Slough, Reading, Woking, Leyton, East Ham, Ilford)میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں 232 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغاتِ دعوتِ اسلامی نے ” وقت کی اہمیت“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیانات کئے اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے، مدنی کاموں میں حصہ لینے اور ہفتہ وار اجتماع میں باقاعدگی سے شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔


دعوت اسلامی کے زیراہتمام2 ستمبر سے لیکر8 ستمبر2020ء تک  یوکے بریڈ فورڈ ریجن کے مختلف علاقوں لیڈز ،ہالی فیکس، نیوکاسل، مڈلز برو اور ا سٹاکٹن آن ٹیز(Leeds, Halifax, Newcastle, Middlesbrough, Stockton on tees)میں بذریعہ اسکائپ ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں کم و بیش 187 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغاتِ دعوتِ اسلامی نے ” وقت کی اہمیت“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیانات کئے اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے، مدنی کاموں میں حصہ لینے اور ہفتہ وار اجتماع میں باقاعدگی سے شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔


دعوت اسلامی کے زیراہتمام 5  اور6 ستمبر2020ءکو یوکے اسکاٹ لینڈ ریجن میں مختلف مقامات گلاسگو، گوون ہیل، ایڈنبرا اور ڈنفئرلین (Glasgow, Govanhill, Edinburgh, Dunfermline) میں آن لائن سنتوں بھرے اجتماعات میں منعقد کئے گئے جن میں تقریباً 88 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغاتِ دعوتِ اسلامی نے ” وقت کی اہمیت“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیانات کئے اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے اور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔


دعوت اسلامی کے زیراہتمام گزشتہ دنوں یوکے برمنگھم ریجن میں مختلف مقامات کوونٹری، ساؤتھ برمنگھم، نارتھ برمنگھم، ایسٹ برمنگھم اور سینٹرل برمنگھم ( Coventry, South, North Birmingham, East Birmingham and Central Birmingham) میں آن لائن سنتوں بھرے اجتماعات منعقد کئے گئے جن میں کم و بیش 346 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغاتِ دعوتِ اسلامی نے ” وقت کی اہمیت“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیانات کئے اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے اور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔


مسلمانوں کو گناہوں سے بچانے،  نیک بنانے، خوفِ خدا و عشقِ مصطفیٰﷺکی لازوال دولت دلانے کے عظیم جذبے کے تحت شیخ طریقت امیر اہل ِسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے عطا کردہ اسلامی بہنوں کے 63 مدنی انعامات کو اپنی زندگی میں عملی طور پر نافذ کرنے کے لئے اسلامی بہنوں کی مجلس مدنی انعامات کے زیر ِ اہتمام یوکے کے شہر نارتھ برمنگھم(North Birmingham )میں مدنی انعامات اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں 28 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو مدنی انعامات کے بارے میں معلومات فراہم کرتےہوئے اپنے اعمال کا روزانہ محاسبہ کرنے اور عاملاتِ مدنی انعامات بننے کا ذہن دیا۔