اسلامی بہنوں کی مجلس مدنی انعامات کے زیراہتمام 21 ستمبر2020ء کو یوکے کے شہر چشم( Chesham) میں مدنی انعامات اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں 27اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے اسکائپ کے ذریعے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو مدنی انعامات سے متعلق تفصیلات بریف کرتے ہوئے آسانی کے ساتھ مدنی انعامات پر عمل کرنے کے طریقے بیان کئے نیز عاملات مدنی انعامات بننے کا ذہن دیا۔

اسلامی بہنوں کی مجلس مدنی انعامات کے زیر ِ اہتمام یوکے کے شہر پیٹربورو (Peterborough) میں مدنی انعامات اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں 9 اسلامی بہنوں شرکت کی۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو مدنی انعامات کے بارے میں معلومات فراہم کرتے ہوئے اپنے اعمال کا روزانہ محاسبہ کرنے اور عاملاتِ مدنی انعامات بننے کا ذہن دیا۔ 


اسلامی بہنوں کی مجلس کفن دفن کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں مانچسٹر ریجن کے شہر گریٹر مانچسٹر (Greater Manchester )میں کفن دفن تربیتی اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں 13 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ریجن سطح کی کفن دفن ذمہ دار اسلامی بہن نے ”نزع“ کے موضوع پر بیان کیا اور تربیتی اجتماع میں شریک اسلامی بہنوں کو میت کو غسل و کفن دینے کا طریقہ وغیرہ سمجھایا اور اسلامی بہنوں کو بھی ترغیب دلائی کہ وہ بھی میت کو غسل و کفن دینے کی تربیت حاصل کریں تاکہ ضرورت کے وقت وہ شرعی اصولوں کے مطابق غسل و کفن دے سکیں۔


اسلامی بہنوں کی مجلس کفن دفن کے زیر اہتمام 21 ستمبر 2020 ء کو لندن ریجن کے شہر  ٹوٹنگ ( Tooting)میں کفن دفن تربیتی اجتماع کا انعقاد کیا گیاجس میں کم و بیش 15 بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے ”نزع“ کے موضوع پر بیان کیا اور تربیتی اجتماع میں شریک اسلامی بہنوں کو میت کو غسل و کفن دینے کا طریقہ وغیرہ سمجھایا اور اسلامی بہنوں کو بھی ترغیب دلائی کہ وہ بھی میت کو غسل و کفن دینے کی تربیت حاصل کریں تاکہ ضرورت کے وقت وہ شرعی اصولوں کے مطابق غسل و کفن دے سکیں۔


دعوت اسلامی کی مجلس کفن دفن کے زیر اہتمام بنگلہ دیش میں18 ستمبر 2020ء سے  7 دن کےآن لائن کفن دفن شارٹ کورس کا سلسلہ جاری ہے جس کا اختتام 25 ستمبر 2020ء کو ہوگا۔

اس کورس میں بنگلہ دیش کے 60 اسلامی بھائی شریک ہیں جبکہ عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی سے معلم عبد الرؤوف عطاری شرکا کو کفن دفن کے حوالے سے آن لائن شرعی مسائل سکھا رہے ہیں۔


اسلامی بہنوں کی مجلس کفن دفن کے زیر اہتمام  گزشتہ دنوں ساؤتھ کوریا( South Korea)میں کفن دفن تربیتی اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں 16 اسلامی بہنوں نےشرکت کی ۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور تربیتی اجتماع میں شریک اسلامی بہنوں کو غسل میت کا طریقہ ،کفن پہنانے کا طریقہ اور اس کے دیگر مدنی پھول بیان کئے نیز اس شعبے کے تحت مدنی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدرسۃ المدینہ بالغات کے زیر ِ اہتمام یورپین یونین کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کے ساتھ بذریعۂ اسکائپ مدنی مشورہ ہوا جس میں رکن عالمی مجلس شعبہ مدرسۃ المدینہ بالغات کی ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور مقامی زبان کی مدرسات کے حوالے سے اہم امور پر مشاورت کی نیز نئے مقامات پر مدرسۃ المدینہ بالغات کے کام شروع کروانے اور 41 دن کےمعلمہ مدنی قاعدہ کورس کی طالبات کے ٹیسٹ کے حوالے سے تبادلۂ خیال کیا۔


دعوت اسلامی کے زیرِاہتمام 19ستمبر 2020ء کو اٹلی  (Italy ) کے ڈویژن میلان کے شہر گل راتے( Gallarate) میں محفل نعت کا انعقاد کیا گیا جس میں 15اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

یورپین یونین ریجن کی نگران اسلامی بہن نے ”اسلام مکمل ضابطہ حیات “ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے اور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔


اسلامی بہنوں کی مجلس کفن دفن کے زیر اہتمام 19 ستمبر  2020ءکو یورپین یونین ریجن کے ملک بیلجیم (Belgium) میں بذریعہ اسکائپ کفن دفن تربیتی اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں تقریباً 25 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

بیلجیم کی کابینہ نگران اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کیا اور تربیتی اجتماع میں شریک اسلامی بہنوں کو غسل میت کا طریقہ ،کفن پہنانے کا طریقہ اور اس کے دیگر مدنی پھول نیزمستعمل پانی اور اس کے اسراف متعلق اہم امور پر نکات فراہم کئے۔


  اسلامی بہنوں کی مجلس مدنی انعامات کے زیر ِ اہتمام19 ستمبر 2020 ءکو اسپین( Spain) کے علاقے لا سالوت (La Salut) میں مدنی انعامات اجتماع کا انعقاد کیا گیاجس میں 24 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو مدنی انعامات کے بارے میں معلومات فراہم کرتے ہوئے اپنے اعمال کا روزانہ محاسبہ کرنے اورعاملاتِ مدنی انعامات بننے کا ذہن دیا۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام  20 ستمبر 2020ء کو سویڈن میں بذریعہ زوم ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں تقریبا 12 اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

کابینہ نگران اسلامی بہن نے ”معاشرے کی رسومات“ کے موضوع پر بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو بیٹھنے کی سنتیں بتائیں نیز مدنی انعامات پر عمل کرنے اور دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے کی ترغیب دلائی۔


دعوت اسلامی شعبہ کفن دفن کے زیر اہتمام اسکاٹ لینڈ  ریجن کی شعبہ کفن دفن کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں کابینہ ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ریجن سطح کفن دفن ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور ذمہ دار اسلامی بہنوں کو کفن دفن اجتماع کروانے اور ٹیسٹ دینے نیز اسلامی بہنوں کو شعبےکے مدنی کاموں کے لئے تیار کرنے کی ترغیب دلائی۔