امریکہ کے
شہرہیوسٹن اور ڈیلس میں بذریعہ اسکائپ سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد

دعوت اسلامی کے زیر اہتمام امریکہ کے شہرہیوسٹن( Houston) اور ڈیلس(Dallas) میں بذریعہ اسکائپ سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں تقریباً
88 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغات دعوت اسلامی نے”اسلام مکمل ضابطۂ حیات
ہے“ کے موضوع پر سنتوں بھرے بیانات کئےا ور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو مدنی ماحول سے منسلک
رہنے اور والدین سے حسن سلوک کرنے کی ترغیب دلائی نیزمدنی مذاکرہ دیکھنے اور ہفتہ وار رسالہ پڑھنے کا ذہن دیا۔

دعوت اسلامی کے زیر اہتمام امریکہ کے شہر سکرامنٹو
(Sacramento) میں بذریعہ اسکائپ سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد
کیا گیا جس میں تقریباً40 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغہ
دعوت اسلامی نے”اسلام مکمل ضابطۂ حیات ہے“ کے موضوع پر سنتوں بھرا
بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو والدین، بہن اور بھائی کے حقوق ادا کرنے کی ترغیب دلائی
نیز قریبی رشتے داروں کے ساتھ صلہ رحمی کرنے کا ذہن دیا۔

دعوت اسلامی کے زیر اہتمام امریکہ کے شہر نیو یارک
میں چار مختلف مقامات کونی آئی لینڈ ایوینیو،
فوسٹرایوینیو،برائٹن بیچ ایوینیو، بینسن ہرسٹ ایوینیو(Coney Island Avenue, Foster Avenue, Brighton Beach Avenue, Benson Hurst
Avenue)میں بذریعہ اسکائپ سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں تقریبا
116 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغات
دعوت اسلامی نے”اسلام مکمل ضابطۂ حیات ہے“ کے موضوع پر سنتوں بھرے بیانات
کئےا ور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں
کو مدنی انعامات پر عمل کرنے اور عاملاتِ مدنی انعامات بننے کا ذہن
دیا۔

اسلامی بہنوں کی مجلس شارٹ کورسز کے زیر ِ
اہتمام امریکہ کے شہر میامی( Miami )میں ”تفسیرِ سورۂ رحمٰن کورس“کا انعقاد کیا گیاجس
میں کم و بیش 22 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
کورس میں
اسلامی بہنوں کو سورۂ رحمٰن کا بامحاورہ ترجمہ و تفسیر سیکھانے کا سلسلہ ہوا نیز
مختلف امور پر تربیت بھی کی گئی۔

اسلامی بہنوں کی مجلس شارٹ کورسز کے زیر ِ اہتمام امریکہ
کے شہر ڈیلس( Dallas) میں آن لائن 5دن
پر مشتمل ”طہارت کورس“ کا انعقاد کیا گیا جس میں کم و بیش 16 اسلامی بہنوں
نے شرکت کی۔
کورس میں شریک اسلامی بہنوں کو وضو، غسل اور تیمم
کا طریقہ، پاکی ناپاکی کے احکام اور نجاستوں کے حوالے سے معلومات فراہم کی گئی نیز کپڑے پاک
کرنے کا طریقہ وغیرہ بھی سکھایا گیا۔
گزشتہ ہفتے یوکے میں ہونے والے اسلامی بہنوں کے مدنی کاموں
کی چند جھلکیاں

نیکی کی دعوت کو عام کرنے کے جذبے کے تحت 22 محرم الحرام تا 28 محرم الحرام1442ھ تک یوکے میں ہونے والے
اسلامی بہنوں کے مدنی کاموں کی چند جھلکیاں ملاحظہ فرمائیے:
223اسلامی بہنوں نے روزانہ ایک پارہ پڑھنے کی
سعادت حاصل کی۔
281اسلامی بہنوں نے روزانہ آدھا پارہ پڑھنے کی
سعادت حاصل کی۔
416اسلامی بہنوں نے روزانہ گھر درس دیا۔
646 اسلامی بہنوں نے روزانہ 313 مرتبہ درودپاک پڑھے۔
548 اسلامی بہنوں نے روزانہ 1200 مرتبہ درودپاک پڑھے۔
462 اسلامی بہنوں نے 12 منٹ روزانہ مطالعہ کیا۔

ہفتہ وار مدنی مذاکرے میں امیر اہل ِسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ
الْعَالِیَہ کسی ایک
مدنی رسالے کے مطالعے کی ترغیب ارشاد فرماتے ہیں اور رسالہ پڑھنے اور سننے والوں
کو اپنی دعاؤں سے بھی نوازتے ہیں۔ مطالعہ کرنے یا سننے والے خوش نصیبوں کی کارکردگی
امیر اہل ِسنت دَامَتْ
بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی
بارگاہ میں پیش بھی کی جاتی ہے۔
پچھلے ہفتے امیر اہل ِسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے رسالہ ”غسل کے ضَروری مسائل“ پڑھنے یا
سننے کی ترغیب دلائی۔
اسی سلسلے میں یوکے کے مانچسٹر یجن سے 2ہزار200،
لندن ریجن سے 1ہزار814، بریڈ فورڈ ریجن سے 4ہزار286، برمنگھم یجن سے 4ہزار53، آئرلینڈ
سے 73 اور اسکاٹ لینڈ ریجن سے305اسلامی بہنوں نے پڑھنے یا سننے کی سعادت حاصل کی۔
مجموعی
طور پر تقریبًا12ہزار731اسلامی بہنوں نے رسالہ ” غسل کے ضَروری مسائل“ پڑھنے
یا سننے کی سعادت حاصل کی۔

دعوت اسلامی کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں یوکے
اسکاٹ لینڈ( Scotland) ریجن کی جملہ ذمہ
دارا سلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں 35 ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت ۔
یوکے ریجن نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ
لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور اپنی
زبان کے ساتھ اپنے کردار سے بھی نیکی کی دعوت عام کرنے کی ترغیب دلائی نیز شرعی مسائل کے لئے دارالافتاء اہلسنت سے رابطہ
کرنے کا ذہن دیا۔

اسلامی بہنوں کی مجلس کفن دفن کے زیر اہتمام17
ستمبر 2020 ء کو لندن ریجن کے شہر چشم (Chesham) میں کفن دفن تربیتی اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں کم
و پیش 36 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور تربیتی اجتماع میں شریک اسلامی بہنوں کو میت
کو غسل و کفن دینے کا طریقہ اور مستعمل پانی کے بارے میں بتایا نیز اسلامی بہنوں
کو ترغیب دلائی کہ وہ بھی میت کو غسل و کفن دینے کی تربیت حاصل کریں تاکہ ضرورت کے وقت وہ شرعی اصولوں کے مطابق غسل و
کفن دے سکیں۔

دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 17 ستمبر 2020ء کو لندن ریجن کےعلاقےوالتھم سٹو (Walthamstow) میں آن لائن مدنی حلقے کا انعقاد کیا گیا جس میں
12 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
ڈویژن کفن دفن ذمہ دار اسلامی بہن نے ”مبلغات
کی تربیت“ کے موضوع پر بیان کیا
اور مدنی حلقے میں شریک اسلامی بہنوں کو مبلغہ
کو کیسا ہونا چاہئے اور مبلغہ کی خصوصیات کے متعلق مدنی پھول د ئیے۔

دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدرسۃ المدینہ بالغات کے زیرِ
اہتمام یوکے کے مانچسٹر( Manchester) ریجن میں مدرسۃ
المدینہ بالغات کا تربیتی اجتماع ہوا جس میں ریجن سطح مدرسۃ المدینہ بالغات ذمہ
دار اسلامی بہن نے اپنی ڈویژن مدرسۃ المدینہ بالغات ذمہ داران کی تربیت کرتے ہوئے
اس شعبے کے مدنی پھولوں پر گفتگو کی۔
اسلامی
بہنوں کی تربیت کر کے انہیں مدرسات بنانے اور نئے شہروں میں مدارس شروع کرنے کے
اہداف دیتے ہوئے شعبے کے مدنی کاموں کو مزید بڑھانے اور اس میں بہتری لانے کے
حوالے سے نکات فراہم کئے۔

دعوت اسلامی کے زیر اہتمام مانچسٹر ریجن کے
علاقے راچڈیل( Rochdale) میں آن لائن مدنی حلقے کا انعقاد کیا گیا جس میں 18 اسلامی بہنوں نے شرکت
کی۔
کابینہ ڈونیشن بکس ذمہ دار اسلامی بہن نے ”مبلغات
کی تربیت“ کے موضوع پر بیان کیا اور
مدنی حلقے میں شریک اسلامی بہنوں کو مبلغہ کو کیسا ہونا چاہئے اور مبلغہ کی خصوصیات
کے متعلق مدنی پھول دئیے۔