دعوت اسلامی کے شعبہ مکتبہ المدینہ للبنات کے زیراہتمام 16 ستمبر2020ء کو  برمنگھم(Birmingham) ریجن میں مکتبہ المدینہ کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں کابینہ ذمہ دارا سلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مکتبہ المدینہ کی ریجن ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور ربیع النّور شریف کی آمد پر تیاری کرنے، چھوٹی کتابیں، سبز پرچم ، لائٹننگ کےلئے آرڈر کرنے اور یہ پیکج ممکن صورت میں اسلامی بہنوں کے گھروں میں ڈیلیور کروانے کا ذہن دیا۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدرسۃ المدینہ بالغات کے زیر اہتمام15 ستمبر 2020ء کورکن عالمی مجلس شعبہ مدرسۃ المدینہ بالغات کی نگران اسلامی بہن کا افغانستان ریجن کے ملک ایران کی ذمہ دار اسلامی بہن کے ہمراہ بذریعۂ کال مدنی مشورہ ہوا جس میں شعبہ مدرسۃ المدینہ بالغات کی نگران اسلامی بہن مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور مقامی زبان بلوچی میں 26 دن کے مدنی قاعدہ کورس اور مدرسات کے حوالے بات کی نیز نیو اہداف دیئے۔ نئے مقامات پر مدرسۃ المدینہ بالغات کے کام شروع کرنے کے حوالے اہم امور پر مشاورت کی ۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 14 ستمبر کو عالمی مجلس اور مجلس بیرون ملک کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں بطور خاص صاحبزادی ِعطار سلمھا الغفارنے بھی شرکت کی۔

عالمی مجلس کے مشورے میں مختلف مسائل پر کلام ہوا جس میں صاحبزادی ِعطار سلمھا الغفارنے بھی اپنے مدنی پھولوں سے نوازا اور مختلف امور پر تربیت کی۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں فرانس میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا بذریعہ اسکائپ مدنی مشورہ ہوا جس میں تمام شعبہ جات کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مجلس مشاورت کابینہ سطح ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور ہر شعبے کے مدنی کاموں کو مزید بڑھانے اور ان میں بہتری لانے کے حوالے سے نکات فراہم کئے۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 8ستمبر سے13 ستمبر  2020ء تک امریکہ کے مختلف شہروں ہیوسٹن(Houston)، وڈلینڈ(Woodland)، شکاگو(Chicago)، سکوکی(Skokie)، ڈسلپین(Desalpin) میں بذریعہ اسکائپ سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا گیاجن میں تقریباً 114 اسلامی بہنوں نے شرکت کی شرکت۔

مبلغات دعوت اسلامی نے سنتوں بھرے بیانات کئے اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو مدنی مذاکرہ دیکھنے، اہلِ بیت کرام اور صحابہ کرام علیہمُ الرضوان کی محبت و عقیدت اپنے دلوں میں بڑھانے، ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنےاور ہفتہ وار رسالہ پڑھنے کا ذہن دیا۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام کینیڈا کے شہر مسی ساگا( Mississauga)میں بذریعہ اسکائپ سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں تقریبا 25 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے ”وقت کی اہمیت“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو اپنے وقت کا بہتر استعمال کرنے،عبادت میں زیادہ وقت گزارنے نیزاپنا عملی جدول بنانے کا ذہن دیا۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام امریکہ کے شہر شکاگو(Chicago) میں بذریعہ اسکائپ سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں کم و بیش 19 مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے ”مقامِ صحابہ و اہلِ بيت“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے اور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔


اسلامی بہنوں کی مجلس کفن دفن کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں لندن ریجن کے علاقے آئلفورڈ(Ilford) میں کفن دفن تربیتی اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں کم و پیش 13 بہنوں نے شرکت کی سعادت حاصل کی۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور تربیتی اجتماع میں شریک اسلامی بہنوں کونزع کا بیان، میت کو غسل و کفن دینے کا طریقہ اور مستعمل پانی کے بارے میں معلومات فراہم کیں نیز اسلامی بہنوں کو ترغیب دلائی کہ وہ بھی میت کو غسل و کفن دینے کی تربیت حاصل کریں تاکہ ضرورت کے وقت وہ شرعی اصولوں کے مطابق غسل و کفن دے سکیں۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 16 ستمبر 2020ء کو لندن ریجن کے علاقے آئلفورڈ(Ilford) میں آن لائن مدنی حلقے کا انعقاد کیا گیا جس میں 9 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوت اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور مدنی حلقےمیں شریک اسلامی بہنوں کو تلاوتِ قراٰن، قراٰن سیکھنے اور سکھانے کی اہمیت بیان کی نیز دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے اور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 16 ستمبر 2020 ءکو لندن ریجن کے علاقے ووکنگ (Woking) میں آن لائن مدنی حلقے کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے ”مبلغات کی تربیت“ کے موضوع پر بیان کیا اور مدنی حلقے میں شریک اسلامی بہنوں کو مبلغہ کی خصوصیات کے متعلق مدنی پھول دئیے نیزاپنے اخلاق میں نرمی اور شفقت پیدا کرنے کی ترغیب دلائی۔


Through the individual efforts of an Islamic sister, a non-Muslim woman recently embraced Islam in Welkom, South Africa Region. By virtue of the individual efforts of the regional Nigran Islamic sister, the new-Muslim Islamic sister also joined the Madani environment of Dawat-e-Islami and is now attending the Sunnah-inspired Ijtima’at held under Dawat-e-Islami.


Under the Online Short Courses Majlis for Islamic sisters, a 7-day ‘Faizan-e-Imaniyaat Course’ was held online on 14th September, 2020 in Holland, France and Sweden, European Region, which was attended by 17 Islamic sisters.

The Islamic sisters participating in the course were provided with the opportunity to learn the creed, stories from the blessed Seerah of the Holy Prophet , the blessed companions’ علیھم الرضوان parables of love for the Holy Prophet , Shariah terminologies and the importance and virtues of acting upon the method of becoming pious.