
Under the Madani In'amat Majlis
for Islamic sisters, a Madani In'amat Ijtima was held on 14th
September, 2020 in East Ham, U.K, which was attended by 17 Islamic sisters.
A Muballigha of Dawat-e-Islami delivered a
Sunnah-inspired Bayan via Skype and briefed the Islamic sisters attending the
Ijtima in detail about Madani In'amat describing ways to act upon Madani
In'amat conveniently. She also motivated them to reflect on their actions every
day and become followers of Madani In'amat.

With the legendary purpose to
protect Muslims from sins, make them pious and help them attain the everlasting
wealth of Allah’s fear and love for the Holy Prophet ﷺ, a Madani In'amat Ijtima was
held by the Madani In'amat Majlis for Islamic sisters on 14th September,
2020 in Milton Keynes, U.K to practically implement in life, the 63 Madani
In'amat given by Ameer-e-Ahl-e-Sunnat دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ. 15 Islamic sisters participated
in it.
A Muballigha of Dawat-e-Islami
delivered a Sunnah-inspired Bayan via Skype, briefed the Islamic sisters
attending the Ijtima in detail about Madani In'amat, described ways to act upon
Madani In'amat and motivated them to become followers of Madani In'amat.

نیپال زون ذمہ دار اسلامی بہن کا کابینہ شارٹ کورسز ذمہ
دار اسلامی بہنوں کے ساتھ مدنی مشورہ

اسلامی بہنوں کے شعبے شارٹ کورسز کے زیرِ اہتمام
15 ستمبر 2020ء کو نیپال زون ذمہ دار
اسلامی بہن نے مدنی مشورہ کیاجس میں کابینہ
شارٹ کورسز ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
شب وروز ذمہ داربیرون ملک کی رکن کا ریجن ممبئی اور دہلی میں
اسکائپ کے ذریعے مدنی مشورہ

اسلامی بہنوں کی مجلس شب وروز کے زیر اہتمام 15 ستمبر 2020 ء کو شب وروز ذمہ دار (بیرون ملک کی رکن ) نے ہند کےدہلی ریجن اور ممبئی ریجن کی ریجن اور زون سطح کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا بذریعہ اسکائپ مدنی مشورہ لیا جس میں شب و روز کی دو ریجن اور زون
ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
شب وروز ذمہ دار (بیرون ملک کی رکن ) نے بہت سے مدنی پھول عطا کیے
نیز دعوت اسلامی کا مدنی کام اسلامی بہنوں میں جہاں جاری ہے اور جہاں سے مدنی خبریں نہیں پہنچ رہیں ذمہ داران کو اس حوالے سے اپ ڈیٹ کیا اور مدنی
خبریں ہر روز دیکھنے کا ذہن بنایا اور ذمہ
دار اسلامی بہن نے سوالات کے جوابات احسن طریقے سے سمجھائے۔


ہیڈلائنز:شیخ طریقت حضرت مولانا عبدالسلام قادری
رحمۃ اللہ علیہ کا
سالانہ عرس مبارک، دعوتِ اسلامی کی مجلس مزاراتِ اولیاء اورمجلس رابطہ
بالعلماوالمشائخ کے تحت محفلِ نعت کا اہتمام،مبلغِ دعوتِ اسلامی نے خصوصی بیان کیا۔
تفصیلات:
سلسلۂ عالیہ قادریہ رضویہ عطاریہ کے چالیسویں
بزرگ شیخِ طریقت حضرت مولانا عبدالسلام قادری رحمۃ اللہ علیہ کا سالانہ عرس
مبارک 25محرم الحرام کو نہایت عقیدت
واحترام سے منایا جاتا ہے۔ گزشتہ روز دعوتِ اسلامی کی مجلس مزاراتِ اولیاء اورمجلس
رابطہ بالعلما والمشائخ کے تحت آپ کا عرس مبارک یوپی ہند کےضلع پرتاب گڑھ میں نہایت
مذہبی عقیدت کے ساتھ منایا گیا۔ اس موقع پر ایک محفل نعت منعقد کی گئی جس میں
بارگاہِ سرورِ کونین میں نعتوں کا گلدستہ پیش کیا گیا اور سنتوں بھرے بیان کا
سلسلہ بھی ہوا جس میں مبلغِ دعوتِ اسلامی نے خصوصی بیان کیا۔ اسلامی بھائیوں نے آپ
کے مزار مبارک پر حاضری کا شرف حاصل کیا اور فاتحہ خوانی و دعا بھی کی۔
شیخ طریقت مولانا محمدعبدالسلام
قادری کا مختصر تعارف :
آپ رحمۃ اللہ علیہ کا پورا نام خلیفۂ قطبِ مدینہ
حضرت مولانا محمد عبد السلا م قادری رضوی حشمتی برکاتی ہے۔ آپ کی ولادت 15شعبان
المعظم 1343ھ بمطابق 11مارچ1925ء بروز بدھ کوموضع کڑے مانک پور تحصیل بند کی ضلع
فتح پور ہسوہ(یوپی،ہند )میں ہوئی۔آپ رحمۃ اللہ علیہ کی کنیت”ابوالفقراء“لقب”قمر
رضا“ہے۔
آپ رحمۃ اللہ علیہ میانہ روی، نظم وضبط ، عزم
وحوصلہ،اخلاص، مشقت، قناعت، برد باری و تحمل مزاجی، ظاہری وباطنی ستھرا پن، پُر
سکون مزاج، عاجزی وانکساری، خوش کلامی اور اطاعتِ مرشد جیسی کئی صفات کے جامع تھے۔
آپ رحمۃ
اللہ علیہ کو سیدی قطبِ مدینہ
مولانا ضیاء الدین احمد مدنی اور احسن العلماءحضرت مولاناسید شاہ مصطفےٰ حیدر حسن
میاں قادری برکاتی رحمۃ اللہ علیہما سے سندِ خلافت حاصل تھی۔ آپ رحمۃ اللہ علیہ اطاعت
مرشد میں اس قدر پختہ تھے کہ بارگاہِ مرشد سے ملنے والے حکم کو اپنے لئے حرزِ جاں
بنالیتےچنانچہ کمبھی اہمہ (ضلع پر تاب
گڑھ ،ہند) آنےسے قبل احسن العلماءرحمۃ اللہ علیہ نے دو نصیحتیں فرمائی تھی (1)کسی
کو بد دعامت دیجئے گا(2)کمبھی اہمہ مت چھوڑئیے گا۔ مرشد کامل کے فرمان کے
مطابق آپ رحمۃ
اللہ علیہ نے عمر کا بقیہ حصہ بھی یہیں گزرااور اسی جگہ آپ
رحمۃ اللہ علیہ کامزار
پُرانوار ہے۔
انہوں نے امیر اہلِ سنّت علامہ محمدالیاس
عطارقادری دَامَتْ
بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کو 1979ء میں کولمبو سری لنکا میں سلسلہ عالیہ
قادریہ رضویہ کی خلافت سے نوازا۔
امیراہلِ سنت
شجرہ قادریہ رضویہ عطاریہ میں لکھتے ہیں:
اَحْیِنَا فِی الدِّیْنِ وَالدُّنْیَا سَلَامٌ
بِالْسَّلَام
قادِری
عبدُ السّلام ِخوش ادا کے واسِطے
سی لنکا ریجن نگران اسلامی بہن کا کابینہ ذمہ دار اسلامی بہن کے ساتھ مدنی مشورہ


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام14 ستمبر 2020ء کو عرب
شريف شعبہ نگران اسلامی بہن نے اپنے شعبے مدنی انعامات کے حوالے سے عرب شريف کی
کابینہ نگران اسلامی بہنوں کے ساتھ مدنی مشورہ لیا ۔

اسلامی بہنوں کی مجلس کفن دفن کے زیر
اہتمام 14 ستمبر 2020ء کو بنگلہ دیش کے شہر کو میلا میں کفن دفن تربیتی اجتماع کا انعقاد کیا گیا
جس میں 18 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغۂ
دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور تربیتی اجتماع میں شریک اسلامی بہنوں کو غسل میت کے طریقے کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے
کفن دفن کے بارے میں معلومات فراہم کیں نیز انہیں ٹیسٹ دے کر اس شعبے کے تحت مدنی کاموں میں حصہ لینے کا ذہن دیا۔

دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 13ستمبر 2020 ء کو کویت کے ڈویژن فروانیہ میں بذریعہ اسکائپ سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد
کیا گیا جس میں تقریبا 16 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

گزشتہ دنوں ایک
اسلامی بہن کی انفرادی کوشش سے ساؤتھ افریقہ ریجن کے شہر ویلکم ( Welkom)میں ایک غیر مسلم خاتون نے اسلام قبول کیا۔ ریجن نگران اسلامی بہن کی
انفرادی کوشش سے نیو مسلم اسلامی بہن دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے بھی وابستہ
ہوگئیں اور دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والے سنتوں بھرے اجتماعات میں بھی شرکت کر رہی ہیں۔