Under the supervision of Dawat-e-Islami, a Madani Mashwarah of the responsible Islamic sisters of New York division (North America region) held. 20 Islamic sisters had the privilege of attending the Madani Mashwarah. Region Nigran Islamic sister evaluated the performance of the Islamic sisters present in the Madani Mashwarah, gave them Tarbiyyah and presented them with the points for strengthening Madani activities during lockdown. Moreover, the Nigran Islamic sister assigned them Hadaf (targets) for decorating houses with more and more flags and distributing booklets during the month of Rabi-ul-Awwal.


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 19 اکتوبر 2020ء کو  مجلس رابطہ کی عالمی سطح ذمہ دارہ و رکنِ عالمی مجلس کا بنگلہ دیش کی ملک سطح اور زون سطح مجلس رابطہ ذمہ داران کے ساتھ مدنی مشورہ ہوا جس میں ذمہ داران کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا اور شعبے کے مدنی کاموں میں اضافے اور بہتری لانے کی ترغیب دلائی گئی۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام  18 اکتوبر 2020ء کو آسٹریلیا ریجن نگران کا میلبورن کی نگران و شعبہ ذمہ داران کے ساتھ بذریعہ اسکائپ مدنی مشورہ ہوا جس میں اسلامی بہنوں نے لاک ڈاؤن میں کورسز کے ذریعے نئی اسلامی بہنوں کی مدنی ماحول سے وابستگی اور شارٹ کورسز میں دلچسپی پر اطمینان کا اظہار کیا ۔

مدنی کاموں میں در پیش مسائل کے حل پر کلام ہوا ۔ذمہ داران کو مدنی تحریک میں انفرادی کارکردگی بڑھانے کی ترغیب دلائی گئی۔ مزید تفسیر سے متعلق شارٹ کورسز کروانے کی ترغیب دلائی گئی۔


اسلامی بہنوں کی مجلس مدرسۃ المدینہ بالغات کے زیر ِ اہتمام بنگلادیش کے شہر چٹاگانگ، موہانوگر زون میں 17 اکتوبر 2020ء کو 2 مدرسۃالمدینہ بالغات شروع ہوئے جن میں 35 اسلامی بہنوں نے ایڈمیشن لیا ۔

قراٰن پاک کی تعلیم عام کرنے ،خصوصاً تجوید کے مطابق پڑھانے اور ساتھ میں اسلامی بہنوں کو فرض علوم سِکھانے کے حوالے سے اس شعبے میں مزید کوششیں جاری ہیں۔

اسلامی بہنوں کی مجلس مدرسۃ المدینہ بالغات کے زیر ِ اہتمام  11 اکتوبر 2020ء کو بنگلادیش کے شہر سلہٹ زون میں مدرسۃالمدینہ بالغات کا آغاز ہوا جس میں 8 اسلامی بہنوں نے ایڈمیشن لیا ۔

قراٰن پاک کی تعلیم عام کرنے ،خصوصاً تجوید کے مطابق پڑھانے اور ساتھ میں اسلامی بہنوں کو فرض علوم سِکھانے کے حوالے سے اس شعبے میں مزید کوششیں جاری ہیں۔

اسلامی  بہنوں کی مجلس مدرسۃ المدینہ بالغات کے زیر ِ اہتمام 17 اکتوبر 2020ء کو بنگلادیش میں 26 روزہ مدنی قاعدہ کورس کا آغاز ہوا جس میں 8 اسلامی بہنوں نے ایڈمیشن لیا ۔

قراٰن پاک کی تعلیم عام کرنے ،خصوصاً تجوید کے مطابق پڑھانے اور ساتھ میں اسلامی بہنوں کو فرض علوم سِکھانے کے حوالے سے اس شعبے میں مزید کوششیں جاری ہیں۔

دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام20 اکتوبر 2020ء کو سوڈان اور مصرکی ذمہ  دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں عالمی مجلس مشاورت نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور کورسز اور انفرادی کوشش پر تبادلۂ خیال کیا نیز انفرادی کوشش کے ذریعے زیادہ سے زیادہ اسلامی بہنوں کو مدنی ماحول سے وابستہ کرنے کی ترغیب دلائی۔


اسلامی بہنوں کی مجلس علاقائی دورہ کے زیر اہتمام  20اکتوبر 2020ء کو یوکے کے شہر کوونٹری(Coventry)میں علاقائی دورے کا سلسلہ ہوا جس میں 6اسلامی بہنوں نے بذریعہ کال مقامی اسلامی بہنوں کو نیکی کی دعوت پیش کی اور انہیں دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے اور مدنی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 19اکتوبر 2020ء کو یوکے کے شہر کوونٹری(Coventry)میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا ماہانہ مدنی مشورہ ہوا جس میں ڈویژن مشاورت اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ڈویژن نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور مدنی کاموں کو مزید بہتر بنانے اور اس میں بہتری لانے کےحوالے سے نکات فراہم کئے۔


دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام20اکتوبر 2020ء کویوکے کے شہر نیوکاسل(New Castle)میں ماہانہ مدنی حلقے کا انعقاد کیا گیا جس میں 18اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے”شرعی پردے “کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور مدنی حلقے میں شریک اسلامی بہنوں کو شرعی پردہ کرنے، دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے اور ماہِ ربیع الاول میں زیادہ سے زیادہ تقسیمِ رسائل کرنے کا ذہن دیا ۔


دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام20اکتوبر 2020ء کو  یوکے کے شہر ویسٹ یارکشائر (West Yorkshire) میں مدنی حلقے کا انعقاد کیا گیاجس میں 9 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور مدنی حلقے میں شریک اسلامی بہنوں کو شریعت کے اندر میلادالنبی منانے کے نکات سمجھائے نیز اسلامی بہنوں کو مدنی چینل اور مدنی مذاکرے دیکھنے کی دعوت دی۔ فقہ میں و ضو کے موضوع پر بھی نکات سمجھائے گئے جبکہ اسلامی بہنوں کو پابندی کے ساتھ تربیتی اجتماع میں شامل ہونے کی ترغيب دلائی گئی۔


اسلامی بہنوں کی مجلس علاقائی دورہ کے زیر اہتمام  20اکتوبر 2020ء کویوکے کے شہر ہنسلو(Hounslow)میں علاقائی دورے کا سلسلہ ہوا جس میں 6اسلامی بہنوں نے بذریعہ کال مقامی اسلامی بہنوں کو نیکی کی دعوت پیش کی اور انہیں دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے اور مدنی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔