15 رجب المرجب, 1446 ہجری
دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام20اکتوبر 2020ء
کو یوکے کے شہر ویسٹ یارکشائر (West
Yorkshire) میں مدنی حلقے کا انعقاد کیا گیاجس میں 9 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور
مدنی حلقے میں شریک اسلامی بہنوں کو شریعت
کے اندر میلادالنبی منانے کے نکات سمجھائے نیز اسلامی بہنوں کو مدنی چینل اور مدنی
مذاکرے دیکھنے کی دعوت دی۔ فقہ میں و ضو کے موضوع پر بھی نکات سمجھائے گئے جبکہ اسلامی بہنوں کو پابندی کے ساتھ تربیتی
اجتماع میں شامل ہونے کی ترغيب دلائی گئی۔