
دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدرسۃ المدینہ بالغات کے زیر اہتمام یوکے
کے شہر سلاؤ لندن( Slough London )میں”26 دن کا مدنی
قاعدہ کورس “کا سلسلہ جاری ہے جس میں 13 اسلامی بہنوں نے داخلہ لیا۔
اس کورس
میں تجويد کے ساتھ ساتھ وضو، غسل و نماز وغيرہ کے ضروری مسائل بھی سکھائے جائيں
گے۔
بریڈفورڈ کی ساؤ تھ اور ویسٹ یارکشائر کابینہ میں ” کورس
جنت اور دوزخ کیا ہیں؟“ کا انعقاد

اسلامی بہنوں کی مجلس شارٹ کورسز کے زیرِ اہتمام
یوکے کے شہر بریڈفورڈ( Bradford) کی ساؤ تھ اور ویسٹ یارکشائر کابینہ میں ”
کورس جنت اور دوزخ کیا ہیں؟“ کا
انعقاد کیا گیا جن میں کم و
بیش 75اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
کورس میں شریک اسلامی بہنوں کو جنت و دوزخ کیا ہیں؟،
جنت و دوزخ کہاں ہیں؟، کیا جنت و دوزخ پیدا ہو چکی ہیں؟، جنت کی نعمتیں کیسی ہوں گی،
دوزخ کا عذاب کیسا ہو گا، جنت و دوزخ کے بارے میں ایک مسلمان کا کیا عقیدہ ہونا چاہیئے؟،جنت
ودوزخ میں لے جانے والے اعمال کے بارے میں معلومات فراہم کی گئیں نیز سنتوں
بھرےاجتماع میں شرکت کرنے اور مزید شارٹ کورسز میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی گئی۔

اسلامی بہنوں کی مجلس شارٹ کورسز کے زیرِ اہتمام
یوکے کے شہر ویسٹ مڈلینڈز( West
Midlands) میں” کورس جنت اور دوزخ کیا
ہیں؟“ کا انعقاد کیا گیا جس میں 72 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
کورس میں شریک اسلامی بہنوں کو جنت و دوزخ کیا ہیں؟،
جنت و دوزخ کہاں ہیں؟، کیا جنت و دوزخ پیدا ہو چکی ہیں؟، جنت کی نعمتیں کیسی ہوں گی،
دوزخ کا عذاب کیسا ہو گا، جنت و دوزخ کے بارے میں ایک مسلمان کا کیا عقیدہ ہونا چاہیئے
؟،جنت ودوزخ میں لے جانے والے اعمال کے بارے میں معلومات فراہم کی گئیں نیز سنتوں
بھرےاجتماع میں شرکت کرنے اور مزید شارٹ کورسز میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی گئی۔

اسلامی بہنوں کی مجلس کفن دفن کے زیرِ اہتمام یوکے
کے شہر بلیک کنٹری(Black Country) میں کفن دفن اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں 14 اسلامی بہنوں نےشرکت کی۔
مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور
تربیتی اجتماع میں شریک اسلامی بہنوں کو میت
کو غسل و کفن دینے کا طریقہ سمجھایا اور مستعمل پانی کے بارے میں معلومات فراہم کیں۔
اسلامی بہنوں پر کوشش کی کہ وہ بھی میت کو غسل و کفن دینے کی تربیت حاصل کریں۔

اسلامی بہنوں کی مجلس کفن دفن کے زیرِ اہتمام یوکے
کے شہر شیفیلڈز(Sheffield) میں کفن دفن
تربیتی اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں 16 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے”موت اور نزع“ کے
موضوع پر بیان کیا اور تربیتی اجتماع میں شریک اسلامی بہنوں کو شریعت کے مطابق میت
کو نہلانے اور کفن پہنانے کا طریقہ بھی بتایا نیز اس شعبے کے تحت
مدنی کاموں میں حصہ لینے کا ذہن دیا۔
ویسٹ یارکشائر
اورساؤتھ یار کشائر کابینہ کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ

دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام یوکے کی ویسٹ یارکشائر
اورساؤتھ یار کشائر (West Yorkshire
and South Yorkshire) کابینہ کی ذمہ دار
اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں کابینہ
نگران اور ڈویژن نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
ریجن
ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے
ہوئے تربیت کی اورٹیلی تھون کے حوالے سے نکات پیش کئے نیزکس طریقے سے اپنے اہداف
کو پورا کیا جائے اس پر بھی کلام ہوا۔

دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں یوکے کے شہر ووکنگ(Woking) میں بذریعہ اسکائپ مدنی حلقے کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی اسلامی
بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے ” شرعی پردے “کے
موضوع پربیان کیا اور مدنی حلقے میں شریک اسلامی بہنوں کوعلم دین سیکھنے کی نیت سے
مدنی مذاکرے پابندی سے دیکھنے اور مدنی
ماحول سے وابستہ رہنے کی ترغیب دلائی۔

دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام یوکے کے شہر
سلاؤ (Slough) میں بذریعہ اسکائپ مدنی حلقے کا انعقاد کیا گیا جس میں 10 اسلامی بہنوں
نے شرکت کی۔
مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے” شرعی پردے “کے
موضوع پربیان کیا اور مدنی حلقے میں شریک اسلامی بہنوں کو مدنی مذاکرے پابندی سے دیکھنے
کی ترغیب دلائی نیز دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے اور مدنی کاموں میں عملی طور پر شرکت کرنے کی ترغیب
دلائی۔

دعوت اسلامی کے زیرِاہتمام یورپین یونین ریجن کے
ملک سویڈن (Sweden )میں بذریعہ
زوم ڈیلی کلاس کا انعقاد کیا گیا جس میں تقریبا 15اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
ڈیلی
کلاس میں شریک اسلامی بہنوں کوقراٰنِ پاک کی تلاوت، تر جمہ کنزالعرفان و تفسیر
صراط الجنان سننے کی سعادت حاصل کی۔
مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور
اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ
اسلامی کے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول
سے وابستہ رہنے اور مدنی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔

دعوت اسلامی کے زیر اہتمام امریکہ کےمختلف شہروں
کونی آئی لینڈ ایوینیو، فوسٹر ایوینیو، برائٹن بیچ ایوینیو، نیو جرسی، بینسن ہرسٹ (Connie Island, Avenue, Foster, Avenue, Brighton
Beach Avenue, New Jerseyk, Benson Hurst)میں بذریعہ اسکائپ ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات
کا انعقاد کیا گیا جس میں تقریباً 131 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغات
دعوت اسلامی نے ”آقا کریمﷺ کی امت سے محبت“ کے موضوع پر بیانات کئے اور اجتماعات
میں شریک اسلامی بہنوں کو نیک اعمال اجتماع میں شرکت کرنے اور نیکی کی دعوت اور تقسیم رسائل کرنے کا ذہن دیا۔
کینیڈا
کے شہر مسی ساگامیں بذریعہ اسکائپ ہفتہ
وار سنتوں بھرےاجتماع کا انعقاد

دعوت اسلامی کے زیر اہتمام کینیڈا کے شہر مسی ساگا( Mississauga)میں بذریعہ اسکائپ ہفتہ وار سنتوں بھرےاجتماع کا انعقاد کیا گیاجس میں تقریباً 16 اسلامی
بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغۂ
دعوتِ اسلامی نے”تبرکات کی برکتیں“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور
اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو نیکی کی دعوت دینے اور تقسیمِ رسائل کرنےنیز
روزانہ مدنی مذاکرہ دیکھنے کا ذہن دیا۔
یورپین یونین ریجن
کے ملک جرمنی کے 4 ذیلی حلقوں میں بذریعہ
اسکائپ ”ون ڈے سیشن“ کا انعقاد

دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام اکتوبر 2020ءکے تیسرے
ہفتے یورپین یونین ریجن کے ملک جرمنی
(Germany) کے 4 ذیلی حلقوں میں بذریعہ اسکائپ ”ون ڈے سیشن“
کا انعقاد کیا گیاجن میں اوفن باخ(Offenbach)، ڈیٹسن باخ (Dietzenbach)، فرانکفرٹ (Frankfurt) اور کوبلنز(Koblanz) وغیرہ علاقے شامل ہیں ۔
اس سیشنز میں کم و بیش 45 مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغات
دعوت اسلامی نے ” میلادِ مصطفیٰﷺ“کے موضوع پر بیانات کئے اور ون
ڈے سیشنز میں اسلامی بہنوں کو شریعت کے دائرے میں رہتے ہوئے عید میلاد النبیﷺمنانے
کی ترغیب دلائی نیز دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے اور مدنی کاموں میں عملی طور پر شرکت کرنے کا ذہن دیا۔