دعوت اسلامى کی مجلس شارٹ کورسز کے زیر اہتمام دسمبر 2020ء میں یوکےبریڈ فورڈ(Bradford) ریجن میں کورس ”جنت اور دوزخ“ کے دو درجے مکمل ہو چکے ہیں جن میں کم و بیش 88 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کورس میں شریک اسلامی بہنوں کو جنت و دوزخ کیا ہیں؟، جنت و دوزخ کہاں ہیں؟، کیا جنت و دوزخ پیدا ہو چکی ہیں؟، جنت کی نعمتیں کیسی ہوں گی، دوزخ کا عذاب کیسا ہو گا، جنت و دوزخ کے بارے میں ایک مسلمان کا کیا عقیدہ ہونا چائیے؟،جنت ودوزخ میں لے جانے والے اعمال کے بارے میں معلومات فراہم کی گئیں نیز سنتوں بھرےاجتماع میں شرکت کرنے اور مزید شارٹ کورسز میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی گئی۔


نیکی کی دعوت کو عام کرنے کے جذبے کے تحت یکم تا   7 جمادی الاولیٰ تک گزشتہ ہفتے یوکے میں ہونے والے اسلامی بہنوں کے دِینی کاموں کی چند جھلکیاں ملاحظہ فرمائیے:

268اسلامی بہنوں نے روزانہ ایک پارہ پڑھنے کی سعادت حاصل کی۔

324اسلامی بہنوں نے روزانہ آدھا پارہ پڑھنے کی سعادت حاصل کی۔

469اسلامی بہنوں نے روزانہ گھر درس دیا۔

1ہزار181 اسلامی بہنوں نے 313 درودپاک روزانہ پڑھے۔

748 اسلامی بہنوں نے 1200 درودپاک روزانہ پڑھے۔

523 اسلامی بہنوں نے 12 منٹ روزانہ مطالعہ کیا۔


     اسلامی بہنوں کی مجلس اصلاح اعمال کے زیراہتمام 25 دسمبر2020ء کو یوکے کے شہر ہائی وکمب ( High Wycombe) میں اصلاح اعمال اجتماع کا انعقاد کیا گیاجس میں 14 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوت اسلامی نے اسکائپ کے ذریعے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو نیک اعمال سے متعلق تفصیل بریف کرتے ہوئے آسانی کے ساتھ نیک اعمال پر عمل کرنے کے طریقے بیان کئے نیز عاملات نیک اعمال بننے کا ذہن دیا۔


دعوت اسلامی کی مجلس اصلاح اعمال کے زیرِ اہتمام 25 دسمبر2020 کو یوکےسلاؤ (Slough)میں اصلاحِ اعمال اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوت اسلامی نے نیک اعمال پر عمل کرنے کے طریقے بیان کئے نیز اپنے اعمال کا روزانہ جائزہ لینے اور عاملات نیک اعمال بننے کا ذہن دیا۔


اسلامی بہنوں کی مجلس کفن دفن کے زیرِ اہتمام25 دسمبر2020ءکو یوکے کے علاقے نیلسن (Nelson )میں نیٹ کے ذریعے کفن دفن اجتماع کا انعقاد کیا گیاجس میں 10 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کابینہ کفن دفن ذمہ دار اسلامی بہن نے میت کو غسل و کفن دینے کے متعلق اسلامی بہنوں کی تربیت کی، مستعمل پانی کے مسائل اور پانی کے اسراف سے بچنے کے بارے میں مدنی پھول دیئے نیز غسلِ میت کی تربیت حاصل کرکے اس شعبے کے تحت دینی کاموں میں حصہ لینے کا ذہن دیا۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ جامعۃ المدینہ للبنات  کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں یوکے کے جامعۃالمدینہ کی طالبات، معلمات اور مدرسات کے درمیان تربیتی سیشن ہوا جس میں تقریباً 42 طالبات ،معلمات اور مدرسات نے شرکت کی۔

رکن مجلس بیرون ملک شب و روز ذمہ دار اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کیا اور تربیتی سیشن میں شریک اسلامی بہنوں کو تحریر کرنے کے بارے میں نکات دئیے اور ماہنامہ فیضان مدینہ میں تحریری مقابلے میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی نیز ماہنامہ فیضان مدینہ پڑھنے کی بھی ترغیب دلائی ۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام24 دسمبر 2020 ءکو لندن ریجن کے علاقے ہنسلو  (Hounslow)میں آن لائن مدنی حلقے کا انعقاد کیا گیا جس میں 11 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوت اسلامی نے ”علم دین کی اہمیت “ کےموضوع پر بیان کیا اور مدنی حلقے میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوت اسلامی کے دینی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوت اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے اور دینی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں  لندن ریجن کے ڈویژن ولڈسن گرین (Willesden Green) میں آن لائن مدنی حلقے کا انعقاد کیا گیا جس میں25 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوت اسلامی نے”تلاوتِ قراٰنِ کریم “ کےموضوع پر بیان کیا اور مدنی حلقے میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوت اسلامی کے دینی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوت اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے اور دینی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔


دعوتِ اسلامی کی مجلس مدرسۃ المدینہ بالغات کے زیر ِ اہتمام  24 دسمبر 2020ء کو اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ !مانچسٹر(Manchester) ریجن کے علاقے اکرنگٹن( Accrington) میں ایک مقام پر نئے مدرسۃالمدینہ بالغات کا آغاز ہوا جس میں 7 اسلامی بہنوں نے ایڈمیشن لیا ۔

قراٰن پاک کی تعلیم عام کرنے ،خصوصاً تجوید کے مطابق پڑھانے اور ساتھ میں اسلامی بہنوں کو فرض علوم سِکھانے کے حوالے سے اس شعبے میں مزید کوششیں جاری ہیں۔


اسلامی بہنوں  کی مجلس اصلاح اعمال کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں یوکے کے علاقے راچڈیلRochdale ) میں اصلاحِ اعمال اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں 12 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوت اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو نیک اعمال کے رسالے یا اپلکیشن کہ ذریعے اپنا جائزہ لینے، قفل مدینہ لگانے اور کارکردگی وقت پر دینے کے متعلق مدنی پھول دیئے۔


اسلامی بہنوں  کی مجلس اصلاح اعمال کے زیر اہتمام 24 دسمبر 2020ء کو یوکے کے علاقے مانچسٹر( Manchester ) میں اصلاحِ اعمال اجتماع کا انعقاد کیا گیا ہوا جس میں16 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوت اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو نیک اعمال کے رسالے یا اپلکیشن کہ ذریعے اپنا جائزہ لینے، قفل مدینہ لگانے اور کارکردگی وقت پر دینے کے متعلق مدنی پھول دیئے۔


اسلامی بہنوں  کی مجلس اصلاح اعمال کے زیر اہتمام 24 دسمبر 2020ء کو یوکے کے علاقے اولڈہم (Oldham) میں اصلاحِ اعمال اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں 14 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوت اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو نیک اعمال کے رسالے یا اپلکیشن کہ ذریعے اپنا جائزہ لینے، قفل مدینہ لگانے اور کارکردگی وقت پر دینے کے متعلق مدنی پھول دیئے۔