یوکےکی کابینہ
ویسٹ یارکشائر اور ساؤتھ اور ویسٹ یارکشائر میں
اجتماعات کا انعقاد

دعوت اسلامى کے زیر اہتمام 23 تا 29 دسمبر2020ءتک یوکےکی کابینہ ویسٹ یارکشائر اور ساؤتھ اور ویسٹ
یارکشائر کے علاقے ہیکمونڈ وائک، ریوین اسٹورپ، وائٹیکر بیٹلے، سیوییل ٹاؤن، ویسٹن، اسٹاکٹن، مڈلز برو ، لیڈز، بریڈ فورڈ ،
ہیلی فیکس ، کیگلی ،نیوکاسل (Heckmondwike,
Ravensthope, Westtown, Batley, Saviletown, Witikerbatley, Bradford, Leeds,
Halifax, keighley, Newcastle,
Stockton and Middlesbrough ) میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات بذریعہ اسکائپ منعقد کئے
گئے جن میں کم و بیش 639 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغات دعوت اسلامى نے ”خوفِ خدا“ کے
موضوع پر سنتوں بھرے بیانات کئے اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ
اسلامی کے دینی کاموں سے متعلق آگاہی
فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے اور دینی کاموں میں
حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔

دعوتِ اسلامی کے
زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں ہالینڈ (Holland) میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کے درمیان مدنی حلقے کا انعقاد کیا گیا جس میں شارٹ کورسز
کی کابینہ نگران اسلامی بہن نے ”نیکی کی دعوت کے فضائل“ پر بیان کیا اور
مدنی حلقے میں شریک اسلامی بہنوں کو نیکی
کی دعوت عام کرنے اور دینی کاموں کے لئے وقت نکال کرنے اس میں عملی طور پر شرکت
کرنے کی ترغیب دلائی۔

امیرِ اہل سنت دَامَتْ
بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ فرماتے ہیں کہ میرا ہر ذمہ دار تربیت یافتہ ہو
چنانچہ اسی فرمان کے پیشِ نظر گزشتہ دنوں اسپین
کے ڈویژن بارسلونا (Barcelona) میں بذریعہ اسکائپ ماہانہ مدنی حلقے کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف علاقوں
لا سالوت (La Salut)، آرتیگاس (Artigues)، ترینیتات (Trinitat)، بئیرامات (VirreiAmat)، سانتا کلوما (Santa Coloma)، بیسوس (Besós)، ہاسپیتالیت (Hospitalet)، پارالیل (Paralel) اور گوتیکو (Gotico) سے کم و بیش50 ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
ڈویژن سطح پر مقرر
نگران اسلامی بہن نے تمام علاقوں کا جائزہ
لیتے ہوئے شعبہ ذمہ داراسلامی بہنوں کو اپنے علاقے میں مزید دینی کاموں میں اضافہ
کرنے کی ترغیب دلائی اور انفرادی کوشش کرتے ہوئے ہر ماہ مدنی حلقے میں شرکت کرنے کا ذہن دیا۔ مدنی مذاکروں کی دوہرائی کا سلسلہ بھی جبکہ فقہی مسائل بھی بیان کئے گئے۔

دعوت اسلامی کے زیر
اہتمام گزشتہ دنوں یورپ کے ملک آسٹریا( Austria) میں بذریعہ اسکائپ دعائے حاجات
اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں تقریباً 27 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
کابینہ نگران اسلامی
بہن نے ”قبولیت دعا مع دعا مانگنے کا طریقہ“کے موضوع پر بیان کیا اور
اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو
متفرق روحانی علاج بتائے نیز 100 مرتبہ یا سَمِیعُ کا اجتماعی ورد کے بعد امتِ مسلمہ کےلئے خصوصی دعائیں کی
گئیں ۔اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو 4 جنوری 2021ء میں ہونے والے فیضان
نماز کورس کرنے کی ترغیب دلائی گئی۔

اسلامی بہنوں کی
مجلس شارٹ کورسز کے زیرِ اہتمام دسمبر 2020ء میں یورپ کے ملک آسٹریا( Austria) میں 4 دن پر مشتمل” کفن دفن کورس“ کا انعقاد کیا گیاجس میں تقریباً 6 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
شعبہ کفن دفن پر مقرر کابینہ نگران اسلامی بہن
نے اس کورس میں اسلامی بہنوں کی تربیت کرتے ہوئے اسلامی بہنوں کو غسل میت کا طریقہ، کفن کاٹنے اور پہنانے کا طریقہ سکھایا نیز
مستعمل پانی کے مسائل اور اسراف کے متعلق احکام بیان کئے۔
بیلجیم میں دو
مقامات انٹورپ اور برسلز میں سنتوں بھرےاجتماعات کا انعقاد

دعوت اسلامی کے زیر
اہتمام دسمبر 2020ء کے پانچویں ہفتے بیلجیم (Belgium )میں بذریعہ اسکائپ دو مقامات انٹورپ( Antwerp)اور برسلز ( Brussel) میں سنتوں بھرےاجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں کم و بیش 30 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغاتِ دعوت اسلامی
نے”قبولیت دعا مع دعا مانگنے کا طریقہ“کے موضوع پر بیانات کئے اور اجتماعات
میں شریک اسلامی بہنوں کو متفرق روحانی علاج بتائے نیز 100 مرتبہ یا سَمِیعُ کا اجتماعی ورد بھی کروایا گیا۔

دعوت اسلامی کے زیر
اہتمام گزشتہ دنوں یورپین یونین ریجن کے ملک اٹلی(Italy) کی ڈویژن روم(Rome) میں آن لائن مدنی حلقے کا انعقاد کیا گیا جس میں تقریبا 7 اسلامی
بہنوں نے شرکت کی ۔
کابینہ نگران اسلامی
بہن نے ”مشورہ کرنے کےفائدے و فضائل“ کے موضوع پر بیان کرتے ہوئے مدنی حلقے
میں شریک اسلامی بہنوں کو قراٰن پاک کی
روشنی میں مشورے کی اہمیت اور امیر اہل سنت کے مدنی پھول بیان کئے نیز دعوت اسلامی
کے دینی کاموں کے لئے وقت نکالنے اور
باقاعدگی سے ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کر نے کی تر غیب دلائی۔
یورپین یونین
ریجن کی اسلامی بہنوں کی ہفتہ وار رسالے کی مجموعی کارکردگی

ہفتہ وار مدنی
مذاکرے میں امیر اہل ِسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کسی ایک مدنی رسالے کے مطالعے
کی ترغیب ارشاد فرماتے ہیں اوررسالہ پڑھنے اور سننے والوں کو اپنی دعاؤں سے بھی
نوازتے ہیں۔ مطالعہ کرنے یا سننے والے خوش نصیبوں کی کارکردگی امیر اہلِ سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی بارگاہ میں پیش بھی کی جاتی
ہے۔
پچھلے ہفتے امیر اہل
ِسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے رسالہ ”وضو
کا ثواب“ پڑھنے یا سننے کی ترغیب دلائی۔
اسی سلسلے میں یورپین یونین ریجن کی تقریبًا 4
ہزار 99 اسلامی بہنوں نے رسالہ”وضو کا ثواب“ پڑھنے/ سننے کی سعادت حاصل کی۔

دعوتِ اسلامی کے
زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں ڈنمارک ( Denmark ) میں بذریعہ اسکائپ سنتوں بھرےاجتماع
کا انعقاد کیا گیاجس میں تقریباً 13 اسلامی بہنوں نےشرکت کی ۔
کابینہ نگران اسلامی
بہن نے ”خوافِ خدا “ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں
شریک اسلامی بہنوں کو گناہوں سے توبہ کرنے اور نیکیوں میں زندگی گزارنے کا ذہن دیا
نیز 2 جنوری 2021 کو ہونے والے دعائےحاجات اجتماع میں شرکت کی دعوت دی۔

دعوت اسلامی کے زیر
اہتمام گزشتہ دنوں اٹلی(
Italy )کے شہر گلراتے( Gallarate) میں بذریعہ اسکائپ دعائے حاجات اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں تقریبا 21 اسلامی بہنوں نےشرکت کی۔
یورپین یونین ریجن
نگران اسلامی بہن نے ”قبولیت دعا مع
دعا مانگنے کا طریقہ“کے موضوع پر بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو متفرق روحانی علاج بتائے
نیز 100 مرتبہ یا سَمِیعُ کا اجتماعی ورد بھی کروایا گیا۔

پچھلے دنوں دعوت اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے
شخصیات یوکے کے تحت مدنی مشورہ ہوا جس میں شعبہ رابطہ برائے شخصیات یوکے برمنگھم
ریجن کے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
نگران ریجن برمنگھم یوکے سید فضیل رضا عطاری نے
شعبے کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور یوکے کی شخصیات میں دینی کام کرنے کے حوالے سے
گفتگو کی۔

دعوت اسلامی
کے تحت یوکے برمنگھم میں 30 دسمبر
2020ء کو شعبہ دار المدینہ کا مدنی مشورہ ہواجس میں دارالمدینہ یوکے برمنگھم ریجن
کے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
نگران ریجن برمنگھم یوکے سید فضیل رضا عطاری نے
شعبے کے تعلیمی و انتظامی کارکردگی کا جائزہ لیا اور ان میں مزید بہتری لانے کے
حوالے سے گفتگو کی۔