دعوت اسلامی کے زیر اہتمام جنوری 2021 ءکے دوسرے
ہفتے آسٹریا کے شہر ویانا( Vienna) میں سنتوں بھرے
اجتماع کا انعقاد کیاگیا جس میں کم و بیش20 اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
کابینہ
نگران اسلامی بہن نے” مرض سے قبر تک“کے
موضوع پر بیان کیا اور اجتماع ِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو دعا کرنے کے طریقہ
اور مختلف اوراد و وظائف بھی بتائے۔
آسٹریا
میں عنقریب نئے مدرستہ المدینہ بالغات شروع ہونے والا ہے اس میں داخلہ لینے کےلئے
اسلامی بہنوں کو ترغیب بھی دلائی۔
آسٹریا کے شہر
ویانا میں ذمہ دار اسلامی بہنوں بذریعہ اسکائپ مدنی مشورہ
دعوت اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں آسٹریا( Austria) کے شہر ویانا (Vienna )میں ذمہ دار
اسلامی بہنوں بذریعہ اسکائپ مدنی مشورہ
ہوا جس میں مختلف شعبہ جات کے ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
کابینہ
نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے
ہوئے تربیت کی اور مختلف شعبہ جات کے ذمہ داراسلامی بہنوں کو ان کی ذمہ داری کے لحاظ سے اہداف بھی دیئے۔
یورپین یونین
ریجن نگران اسلامی بہن کا ایک اسلامی بہن کے انتقال پر تعزیت کا سلسلہ
یورپین یونین ریجن کے ملک اٹلی( Itlay )کے شہر میلان (Milan )میں
گزشتہ دنوں یورپین یونین ریجن نگران اسلامی
بہن نے ایک اسلامی بہن کے غسل میت میں شرکت کی۔
یورپین یونین ریجن نگران اسلامی بہن نے مرحومہ
کے عزیزوں سے تعزیت اور مرحومہ کے ایصال ثواب کےلئے نیک اعمال کا ذہن دیا نیز
وہاں موجود اسلامی بہنوں پر انفرادی کوشش کرتے
ہوئے آخرت کی تیاری کا ذہن دیا۔ مزید یہ کے دعوت اسلامی کے 8 دینی کاموں میں عملا
شرکت کے لئے ترغیب کے ساتھ ساتھ مدرستہ
المدینہ بالغات میں پڑھنے اور شارٹ کورسز میں داخلہ لینے کی ترغیب دلائی۔
یورپ کے ملک
ڈنمارک میں بذریعہ اسکائپ 2 مقامات پر
سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد
دعوت اسلامی کے زیر اہتمام جنوری2021ء کے دوسرے
ہفتے یورپ کے ملک ڈنمارک (Denmark ) میں بذریعہ
اسکائپ 2 مقامات پر سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں تقریباً 40 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغات دعوتِ اسلامی نے”مرض سے قبر تک“ کے موضوع پر سنتوں بھرے بیانات کئے اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو صبر کے
فضائل،عیادت کے آداب، مرحومین کے لئے ایصال
ثواب اور نزع کی تکالیف کے بارے میں بیان
کیا نیز مدنی مذاکرہ دیکھنے اور ہفتہ وار رسالہ پڑھنے یا سننے کا ذہن دیا۔
اٹلی کی ڑویژن پراتوکی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا بذریعہ اسکائپ ماہانہ مدنی مشورہ
دعوت اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں اٹلی(Italy) کی ڈویژن پراتو(Prato)کی ذمہ دار
اسلامی بہنوں کا بذریعہ اسکائپ ماہانہ مدنی مشورہ ہوا جس میں ڈویژن نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی
کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اورمدنی کاموں کو مزیدمضبوط کرنے کے حوالے سے تربیت کے اہم نکات پیش کئے، ہفتہ وار کارکردگیاں
بہتر بنانے کا ذہن دیا۔
علاقائی دورہ کی ڈویژن نگران اسلامی بہن نے
علاقائی دورہ کے نکات میں ہونے والی تبدیلیاں سمجھا کر علاقائی دورہ کی شرکا بڑھانے
کے طریقہ کار کی بھی وضاحت کی۔
دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں ناروے(Norway) کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا بذریعہ اسکائپ مدنی مشورہ ہوا جس میں
ڈویژن ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
کابینہ نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی
کاجائزہ لیتے ہوئے دعوت اسلامی کے دینی کاموں کو موجودہ لاک ڈاؤن کے ایام میں کیسے
بہتر کیا جا سکتا ہے اس حوالے سے تربیت کی اورہفتہ وار رسالہ کارکردگی کو مزید
بڑھانے کی ترغیب دلائی ،ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات بذریعہ اسکائپ کے ری نیو جدول کو مزید بہتر کرنے کے حوالے سے
نکات فراہم کئے اور مدنی مشورے میں شریک ذمہ دار اسلامی بہنوں کو ماہانہ مدنی حلقہ
میں شرکت کرنے کا ذہن دیا۔
دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں عرب شریف
کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں ملک مشاورت اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
ملک نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی
کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور2021ء میں دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے
منسلک ہونے والی اسلامی بہنوں کی لسٹ اپ ڈیٹ کرنے کی ترغیب دلائی نیز جن شعبے
پر تقرری باقی ہے اُن پر تقرری مکمل کرنے کے مدنی پھول بتائے۔
دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں مدنی ریجن
کے ممالک کی نگران اسلامی بہنوں کا مدنی
مشورہ ہوا جس میں عرب شریف اور عمان کی ملک نگران،قطر اور بحرین کی کابینہ نگران
اورکویت کی ڈویژن نگر ان اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مدنی
ریجن نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں
شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اورانفرادی کوشش کے ذریعے
زیادہ سے زیادہ گھریلوں صدقہ بکس گھروں میں رکھوانے، اجتماعات میں اضافے کے لئے کوششیں بڑھانے اور دینی کاموں میں مزید بہتری لانے کے حوالے سے نکات فراہم کئے۔
ماه جنوری 2021 January
کی پہلی پیر شریف کو تنظیمی لحاظ سے عرب شریف کے مختلف شہروں میں یوم ِقفل ِ مدینہ کا اہتمام کیاگیا جس میں 25
اسلامی بہنوں نے ”یوم قفل“ مدینہ منایا اور کم و بیش 11اسلامی بہنوں نے ”ایام قفل“ مدینہ منائے۔ رسالہ ” خاموش شہزادہ “ 69 اسلامی بہنوں نے پڑھا۔
دعوت اسلامی
کے زیر اہتمام ایسٹ مڈلینڈیوکے میں 16 جنوری 2021ءکو بذریعہ زوم مدنی مشورہ
ہوا جس میں مڈلینڈ کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
نگران ریجن برمنگھم یوکے سید فضیل رضا عطاری نے
12 دینی کاموں کے حوالے سے کارکردگی کا
جائزہ لیا اور شرکا کو 12 دینی کاموں بڑھانے اور ان میں مزید بہتری پر کلام کیا۔
دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام آسٹریلیا کے شہر
سڈنی میں اسلامی بھائیوں نے مدنی قافلے میں سفر کی سعادت پائی اور سنتوں کی خوب خوب دھومیں مچائیں۔ان
اسلامی بھائیوں کے درمیان مدنی حلقے بھی لگائے گئےجہاں درس و بیان کے ساتھ ساتھ
مدنی قافلے کے مسافر عاشقان رسول کو سنتیں اور دعائیں بھی سکھائیں گئیں۔
اسی طرح اٹلی کے شہر Busto Arsizio میں بھی عاشقان رسول نے
مدنی قافلے میں سفر کرنے کی سعادت حاصل کی
جس میں نگران اٹلی کابینہ اور دیگر ذمہ داران بھی شامل تھے۔ دوران مدنی قافلہ
سنتیں و آداب اور دعائیں سیکھنے اور سکھانے کا سلسلہ ہوا۔ نگران اٹلی کابینہ اور
دیگر مبلغین دعوت اسلامی نے مدنی قافلے کے شرکا عاشقان رسول کو نیکی کی دعوت عام
کرنے اور دعوت اسلامی کے 12 دینی کاموں کو مزید بہتر بنانے کے حوالے سے ذہن دیا۔
ہجویری ریجن
ایران کی ملک نگران اسلامی بہن کا اپنی
ڈویژن کے ساتھ مدنی مشورہ
دعوت اسلامی
کے زیر اہتمام پچھلے دنوں ہجویری ریجن ایران
کی ملک نگران اسلامی بہن نے اپنی ڈویژن کے
ساتھ مدنی مشورہ کیا جس میں ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
ملک نگران
اسلامی بہن نے کارکردگی کے حوالے سے گفتگو
کرتے ہوئے کارکردگی کو مزید بہتر کرنے کا طریقہ بتایا مزید مدرستہ المدینہ بالغات
میں اسلامی بہنوں کے داخلے کے لئے کوشش کرنےکی ترغیب دلائی۔
Dawateislami