اسلامی بہنوں کی مجلس مدرسۃ المدینہ بالغات کے زیر اہتمام لندن (London)ریجن میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں کابینہ نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مدرسۃ المدینہ بالغات لندن ریجن نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور مزید ڈویژن ذمہ داراسلامی بہنوں کا تقرر، مدرسۃ المدینہ بالغات کو جدول کے مطابق چلانے اور مزید بہتری لانے کی ترغیب دلائی۔


اسلامی بہنوں کی مجلس علاقائی دورہ کے زیر اہتمام لندن ریجن کے علاقوں ہیرو اورہنسلو میں بذریعہ کال  نیکی کی دعوت کا سلسلہ ہوا جن میں ذمہ دار اسلامی بہنوں نے مقامی اسلامی بہنوں کو بذریعہ کال نیکی کی دعوت پیش کی اور انہیں دعوت اسلامی کے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوت اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے اور دینی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام  گزشتہ دنوں یوکے کے مانچسٹر ریجن نگران اسلامی بہن کا لنکشائر کابینہ مشاورت کی اسلامی بہنوں کے ساتھ مدنی مشورہ ہوا جس میں مانچسٹر ریجن نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور شعبوں کے کاموں اور تقرریوں پر کلام کیا نیز اس کے ساتھ ساتھ لاک ڈاؤن کے دوران آن لائن کورسز کروانے کا ذہن دیا۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں  یوکے کے علاقے بلیک برن(Blackburn)میں آن لائن ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں73 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

صاحبزادیِ عطار سلمہا الغفار نے نیٹ کے ذریعے ”پردے کی اہمیت“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کوشرعی پردہ کرنے کا ذہن دیا نیز دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے اور دینی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔ 


 دعوت اسلامی کے شعبہ مجلس رابطہ کے زیر اہتمام یوکےمانچسٹر (Manchester) ریجن میں پروفیشنلز اور کالج/یونیورسٹی اسٹوڈنٹس کےلئے لاک ڈاؤن میں 2 آن لائن مدارس لگائے جا رہے ہیں جن میں اب تک 7اسلامی بہنوں نے داخلہ لیا ہے۔

قراٰنِ پاک کی تعلیم عام کرنے ،خصوصاً تجوید کے مطابق پڑھانے اور ساتھ میں اسلامی بہنوں کو فرض علوم سِکھانے کے حوالے سے اس شعبے میں مزید کوششیں جاری ہیں۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں یوکے  سلاؤ لندن (Slough London)کابینہ کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں ڈویژن ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کابینہ نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور دینی کاموں کو بہتر بنانے کے لئےمزید کوشش کرنے کی ترغیب دلائی۔


 دعوت اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں یوکے ویسٹ لندن (West London)کابینہ کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں ڈویژن ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کابینہ نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور اسلامی بہنوں کی کارکردگی جدول پُر کرنے اور وقت پر جمع کروانے کاذہن دیا نیز 8دینی کاموں کے ساتھ ہفتہ وار رسالہ کارکردگی میں اضافہ کرنے کی ترغیب دلائی۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں یوکے لوٹن لندن (Luton London )کابینہ کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں ڈویژن ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

لوٹن لندن کابینہ نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور دینی کاموں کو بہتر بنانے کے لئےمزید کوشش کرنے کی ترغیب دلائی۔


اسلامی بہنوں کی مجلس رابطہ کے زیر اہتمام یوکے اسکاٹ لینڈ( Scotland )ریجن میں مجلس رابطہ کی ذمہ دار اسلامی بہن نے اسکاٹ لینڈ کی تمام مجلس رابطہ ذمہ داراسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ لیا جس میں انہوں نےمدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور ماہانہ کارکردگی فارم، کورسز اور شعبہ کے دینی کاموں کے حوالے سے اہداف بھی دئیے۔


اسلامى بہنوں کی مجلس کفن دفن کے زیراہتمام پچھلے دنوں یوکے ویسٹ یارکشائر کابینہ کے  علاقے اسٹاکٹن آن ٹیز(Stockton on Tees ) میں کفن دفن اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں کم و بیش 30 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوت اسلامی نے غسل و کفن کا طریقہ، مستعمل پانی اور اسراف سے بچنے کے بارے میں بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو میت کو غسل و کفن دینے کی ترغیب دلاتے ہوئے ذہن دیا کے وہ اچھی اچھی نیتوں کے ساتھ تربیت حاصل کریں تاکہ ضرورت کے وقت شرعی اصولوں کے مطابق میت کو غسل دے سکیں ۔


دعوت اسلامى کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں  یوکے ایسٹ برمنگھم (East Birmingham) کابینہ میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا ماہانہ مدنی مشورہ ہوا جس میں کم وبیش 20 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ڈویژن نگران اسلامی بہن نے ماہانہ کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور کارکردگی بہتر بنانے اور دینی کام کو بہتر بنانے کی ترغیب دلائی۔ قراٰنِ پاک کو تجوید کے ساتھ پڑھنے اور پڑھانے کے فضائل پر ترغیبی بیان کیا گیا۔ 8 اسلامی بہنوں نے مدنی قاعدہ کورس کے لئے اپنے نام بھی پیش کئے۔


اسلامی بہنوں کی مجلس شارٹ کورسز کے زیراہتمام گزشتہ دنوں برمنگھم ریجن کے شہر ڈربی( Derby) میں”سورۂ رحمٰن کورس“ کا انعقاد کیا گیا جس میں 21 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے کورس میں شریک اسلامی بہنوں کو سورۂ رحمٰن کا ترجمہ اور تفسیر کے بارے میں بریف کیا نیز اسلامی بہنوں کو مزید شارٹ کورسز میں داخلہ لینے کی ترغیب دلائی جس پر 14 اسلامی بہنوں نے آئندہ آنے والے کورسز میں شرکت کی نیت کی جبکہ 7 اسلامی بہنوں نے تفسیر صراط الجنان پڑھنے کی نیت کی۔