اسلامی بہنوں کے 8 دینی کاموں میں سے ایک دینی
کام گھر درس بھی ہے ۔گھر درس دینے والے/والیوں کے لئے امیرِ اہل سنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ
الْعَالِیَہ فرماتے
ہیں کہ "یا
اللہ مجھے اور جو جو گھر درس دیتے ہیں یا دیتی ہیں
ان سب کو بلکہ ہم سب کو اپنے پیارے حبیبﷺ کے پڑوس میں جنت الفردوس میں جگہ عطا
فرما۔ اے اللہ جو رہتی دنیا تک دعوت اسلامی سے وابستہ رہتے
ہوئے گھر درس کی ترکیب کرتا رہے گا ان سب کے حق میں بھی میری یہ ٹوٹی پھوٹی دعا
قبول کر لے۔"
چنانچہ اسی سلسلے میں دسمبر 2020ء میں اسپین (Spain) کے ڈویژن بارسلونا (Barcelona)کے مختلف علاقوں میں کم
و بیش132 اسلامی بہنوں نے گھر درس دینے اور سننے کی ترکیب کی۔
جبکہ18 اسلامی بہنوں کو امیرِ اہل سنت کی دعاؤں
سے حصہ پانے کے لئے گھر درس دینے کی ترغیب
دلائی گئی جس پر اسلامی بہنوں نے نیت کا اظہار بھی کیا۔