دعوت اسلامی کے زیراہتمام گزشتہ ہفتے یوکے برمنگھم ریجن میں مختلف مقامات کوونٹری، ، نارتھ،سینٹرل ، ایسٹ برمنگھم، اسٹوک، بلیک کنٹری، والسال،ٹیل فورڈ، سینڈویل اور ووسٹر(Coventry, North Birmingham, East Birmingham, Central Birmingham, Stoke, Worcester, Black Country, Walsall, Sandwell) میں آن لائن سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں کم وبیش 742 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغاتِ دعوت اسلامی نے ”بے پردگی کے نقصانات“ موضوع پر بیانات کئے اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو بے پردگی سے بچنے کا ذہن دیا نیز دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے اور دینی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔


دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام21 جنوری2021ء کو یورپین یونین  ریجن میں بذریعہ اسکائپ ماہانہ ڈویژن مدنی حلقے کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی اسلامی بہنوں سمیت ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

عالمی مجلس مشاورت نگران اسلامی بہن نے”احساس ذمہ داری“ کے موضوع پر بیان کیا اور مدنی حلقے میں شریک اسلامی بہنوں کو احساسِ ذمہ داری کے ساتھ دینی کام کرنے کا ذہن دیا نیزٹائم منیجمنٹ سے متعلق مدنی پھول دیئے۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 21 جنوری 2021 ءکو اٹلی (Italy)کی ڈویژن بریشیا( Brescia) میں بذریعہ اسکائپ مدنی حلقے کا انعقاد کیا گیا جس میں تقریبا ً44 اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

عالمی مجلس مشاورت نگران اسلامی بہن نے”احساس ذمہ داری“ کے موضوع پر بیان کیا اور مدنی حلقے میں شریک اسلامی بہنوں کو اپنی تنظیمی ذمہ داریوں کو احساس ذمہ داری کے ساتھ نبھانے کا ذہن دیا۔


دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام 21 جنوری 2021ء کوہالینڈ( Holland) کے شہر دین ہاگ (Den Haag)میں بذریعہ اسکائپ سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں تقریباً 31 اسلامی بہنوں نےشرکت کی ۔

کفن دفن کی کابینہ نگران اسلامی بہن نے ” زبان کی حفاظت“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو فضول گوئی کے نقصانات اور اپنی زبان کی حفاظت کے بارے میں اہم نکات بیان کئے نیز اپنی زبان کو درودِ پاک کے ورد سے تر رکھنے کی ترغیب دلائی۔


دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں  مدنی ریجن کی پہلی دو بڑی سطح کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کے درمیان مدنی مشورہ ہوا جس میں عرب شریف کی ملک اور زون نگران، عمان کی ملک نگران اور کابینہ نگران،قطر اور بحرین کی کابینہ اور ڈویژن نگران ،کوہاٹ ڈویژن نگران اور ذیلی نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مدنی ریجن نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور مدنی پھول برائے ماہ رمضان سمجھائے نیز دینی کاموں کو مزید بڑھانے اور اس میں بہتری لانے کے حوالے سے نکات فراہم کئے۔ 


دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام  موجودہ ہفتےمدنی ریجن کے ملک کویت کے تین ڈویژن میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں کم و بیش 42 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغاتِ دعوتِ اسلامی نے ”بے پردگی کے نقصانات“ کے موضوع پر سنتوں بھرے بیانات کئے اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو بے پردگی کے نقصانات بتائیں اور شرعی پردہ کرنے کی ترغیب دلائی۔


 دعوت اسلامی کے فلاحی ادارے F.G.R.Fویلفیئر کے زیر اہتمام 20جنوری 2021ء کو یوکے برمنگھم ریجن میں بذریعہ ویڈیو لنک مدنی مشورہ ہوا جس میں F.G.R.F ویلفیئر یوکے برمنگھم ریجن کے پروجیکٹس میں اسپانسر کرنے والے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

نگران ریجن برمنگھم سید فضیل رضا عطاری نے موجودہ منصوبوں کی پیشرفت اور Updateپر تبادلہ خیال کیا اور مزید منصوبے شروع کرنے کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے انہیں تعاون کرنے کی ترغیب دلائی۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 19 جنوری 2021ء کو  یورپین یونین ریجن کی کابینات کی اسلامی بہنوں کا بذریعۂ اسکائپ مدنی مشورہ ہوا جس میں اٹلی( Itlay )، اسپین( Spain)، ڈنمارک (Denmark)،سویڈن( Sweden) ، بیلجیم (Belgium ) ، آسٹریا( Austria) ،فرانس (France) ، جرمنی( Germany) اور ہالینڈ( Holland )کی کابینہ نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

یورپین یونین ریجن نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اورنکات برائے ماہ ِرمضان سمجھائے نیز سالانہ ڈونیشن کی کارکردگی فارم پر کلام کیا اور سالانہ ڈونیشن کے لئے خوب کوشش کرنے کی ترغیب دلائی۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 19 جنوری 2021ء کو یورپین یونین ریجن کے ملک ڈنمارک (Denmark) میں آن لائن مدنی حلقے کا انعقاد کیا گیا جس میں تقریبا 11 اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

کابینہ نگران اسلامی بہن نے ”نیت کی اہمیت“ کے موضوع پر بیان کیااور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو وضو کا طریقہ بتایا اور شجرہ شریف سے ایمان کی حفاظت کا وظیفہ یاد کروایا۔مدنی حلقے میں شریک اسلامی بہنوں کو 23 جنوری 2021 ءکو ہونے والے کفن دفن اجتماع میں شرکت کر نے کی تر غیب بھی دلائی۔


ہفتہ وار مدنی مذاکرے میں امیر اہل ِسنت  دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کسی ایک مدنی رسالے کے مطالعے کی ترغیب ارشاد فرماتے ہیں اوررسالہ پڑھنے اور سننے والوں کو اپنی دعاؤں سے بھی نوازتے ہیں۔ مطالعہ کرنے یا سننے والے خوش نصیبوں کی کارکردگی امیر اہلِ سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی بارگاہ میں پیش بھی کی جاتی ہے۔

پچھلے ہفتے امیر اہل ِسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے رسالہ” شانِ حافظ ملت رحمۃ اللہ علیہپڑھنے یا سننے کی ترغیب دلائی۔

اسی سلسلے میں یورپین یونین ریجن کی تقریبًا 3 ہزار 622 اسلامی بہنوں نے رسالہ ”شانِ حافظ ملت رحمۃ اللہ علیہ پڑھنے اور سننے کی سعادت حاصل کی۔


دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام  گزشتہ دنوں مدنی ریجن عرب شریف کی ملک تا تمام جملہ ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں کم و بیش 61 ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

عالمی مجلس مشاورت نگران اسلامی بہن نے” حسن اخلاق“ کے موضوع پر تربیتی بیان کیا اور مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی نیزدینی کاموں میں صبر،حلم،نرمی، شفقت اوراختیار کرنے کا ذہن دیا ۔اپناپیشگی شیڈول بنانے،اپنا نعم البدل تیار کرنےاور دینی کاموں کو آسان اور بہتر انداز میں کرنے کی ترغیب دلائی۔ 


اسلامی بہنوں کی مجلس کفن دفن  کے زیر اہتمام19 جنوری2021ء کوجنوبی کوریا کے شہر انچن میں کفن دفن اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں 11 اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

فاریسٹ ریجن نگران اسلامی بہن نے غسل میت کا طریقہ اور کفن کاٹنے کے طریقے پر تربیت کی ،مستعمل پانی کے بارے میں تفصیلی نکات دئیے اور اسلامی بہنوں کو بوقت ضرورت غسل میت کے لئے ساتھ جانے کی ترغیب دلائی۔