ساؤتھ افریقہ
کے علاقے جوہانسبرگ میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد

دعوت اسلامی کے زیر اہتمام پچھلے دنوں ساؤتھ افریقہ
کے علاقے جوہانسبرگ
(Johannesburg)میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا
جس میں تقریبا 18 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغہ
دعوت اسلامی نے ”قربانی کی اہمیت و فضیلت“ کے موضوع پر بیان کیا اور اجتماع پاک میں شریک اسلامی
بہنوں کو نیکیوں بھری زندگی گزارنے اور اپنی آخرت کو بہتر بنانے کے لئےنیک اعمال
کا رسالہ پُر کرنے کی ترغیب دلائی۔
ساؤتھ افریقہ
کے شہر پیٹرماریٹزبرگ میں اردو زبان میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد

دعوت اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دونوں ساؤتھ
افریقہ کے شہر پیٹرماریٹزبرگ(Pietermaritzburg) میں اردو زبان میں
ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغۂ
دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شرکت کرنے والی اسلامی
بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے
بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے دعوتِ اسلامی
کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے، ہفتہ وار
اجتماع میں باقاعدگی سے شرکت کرنے اور دینی کاموں میں عملی طور پر شرکت کرنے کی
ترغیب دلائی۔

دعوت اسلامی کے شعبہ شب وروز (News Department)للبنات کے زیر اہتمام ساؤتھ افریقہ
میں شب و روز کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں تین کابینہ کی
ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
ملک سطح
کی شعبہ شب و روز ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی
کارکردگی کافالواپ کرتے ہوئے تربیت کی اور شب و روز کی اہمیت بتاتے ہوئے
اس شعبے کے حوالے سے نکات فراہم کئے نیز دینی کاموں کی مدنی خبریں و اپڈیٹ آگے سینڈ کرنے کا ذہن
دیا تاکہ شب و روز ویب سائٹ کی زینت بن
سکیں۔

امت مسلمہ کو علم دین سے مستفید کرنے و علم دین
سیکھانے کے آسان ذرائع فراہم کرنے کے لئے ہفتہ وار مدنی مذاکرے میں امیر اہلِ سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کسی ایک مدنی رسالے کے مطالعے کی ترغیب ارشاد
فرماتے ہیں اور رسالہ پڑھنے اور سننے والوں کو اپنی دعاؤں سے بھی نوازتے ہیں۔
مطالعہ کرنے یا سننے والے خوش نصیبوں کی کارکردگی امیر اہل ِسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ
الْعَالِیَہ کی بارگاہ میں پیش بھی
کی جاتی ہے۔
پچھلے ہفتے امیر اہل ِسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے رسالہ ” قربانی کیوں کرتے ہیں؟ “ پڑھنے یا سننے کی ترغیب دلائی تھی۔
اسی
سلسلے میں ساؤتھ افریقہ کی کم و بیش 2ہزار854
اسلامی بہنوں نے رسالہ ” قربانی کیوں کرتے ہیں؟“ پڑھنے/ سننے کی سعادت حاصل
کی۔

دعوت اسلامی کے شعبہ علاقائی دورہ للبنات کے زیر
اہتمام گزشتہ دنوں ساؤتھ افریقہ کے شہر ویلکم(Welkom) میں
بذریعہ انٹر نیٹ نیکی کی دعوت کا سلسلہ ہوا جس میں ذمہ دار اسلامی بہنوں نے انٹر نیٹ کے ذریعے جو اسلامی بہنیں کچھ وقت سے
ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شامل نہیں ہوپارہیں تھی انہیں نیکی کی دعوت دی اور
اپنی آخرت کو بہتر بنانے کے لئے ہفتہ وار
سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب
دلائی۔

دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں ساؤتھ افریقہ کے شہر کیپ ٹاؤن میں مدنی مشورے کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈویژن اور ذیلی سطح کی نگران اسلامی
بہنوں نے شرکت کی۔
کابینہ نگران اسلامی بہن نے مدنی
مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کافالواپ کرتے ہوئے تربیت کی اورشعبہ شب و روز (News Department)کے حوالے سے بریف
کرتے ہوئے دینی کاموں کی مدنی خبریں متعلقہ ذمہ دار اسلامی بہن کو سینڈ کرنے
اور دینی کاموں کو مزید بڑھانے کا ذہن
دیا۔

دعوت اسلامی کے زیر اہتمام پچھلے دنوں ساؤتھ افریقہ کے شہر ویلکم(Welkom) میں بذریعہ اسکائپ ون ڈے سیشن کا انعقاد کیا گیا جس میں 15 اسلامی بہنوں
نے شرکت کی ۔
مبلغہ
دعوت اسلامی نے ”پردے کی اہمیت“ کے موضوع پر بیان کیا اور سیشن میں شریک
اسلامی بہنوں کو نیکیوں کا جذبہ بڑھانے کے مدنی پھول پیش کئے نیز دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے بارے میں
بریفنگ دیتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے، ہفتہ وار اجتماع
میں باقاعدگی سے شرکت کرنے اور دینی کاموں میں عملی طور پر شرکت کرنے کی ترغیب
دلائی۔

دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں ساؤتھ
افریقہ کے مختلف شہروں میں سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں مقامی اسلامی
بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغاتِ دعوتِ اسلامی نے ” قربانی کی اہمیت“ کے
موضوع پر بیانات کئے اور اجتماعات میں
شریک اسلامی بہنوں کو جانوروں پر نرمی کرنے کا ذہن دیا نیز قربانی کے چندمسائل بیان کرتے ہوئے قربانی واجب ہونے کی صورت میں ضرور بالضرور قربانی کرنے
کا ذہن دیا۔
ساؤتھ افریقہ
میں 30دن پر مشتمل کورس بنام ”فیضان تجوید و نماز “کا سلسلہ جاری

دعوتِ اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز کے زیرِ اہتمام
ساؤتھ افریقہ میں 30دن پر مشتمل کورس بنام ”فیضان تجوید و نماز “کا سلسلہ
جاری ہے جس میں کم و بیش 13 اسلامی بہنیں شرکت کر رہی ہیں۔
اس کورس میں اسلامی بہنوں کو تجوید (مدنی قاعدہ)، فقہ( وضو ،غسل،اذکار نماز، مع پریکٹکل )اور دیگر اہم شرعی مسائل سیکھنے کا موقع فراہم کیا جارہا
ہے۔

امت مسلمہ کو علم دین سے مستفید کرنے و علم دین
سیکھانے کے آسان ذرائع فراہم کرنے کے لئے ہفتہ وار مدنی مذاکرے میں امیر اہلِ سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ
الْعَالِیَہ کسی ایک مدنی رسالے کے
مطالعے کی ترغیب ارشاد فرماتے ہیں اور رسالہ پڑھنے اور سننے والوں کو اپنی دعاؤں
سے بھی نوازتے ہیں۔ مطالعہ کرنے یا سننے والے خوش نصیبوں کی کارکردگی امیر اہل
ِسنت دَامَتْ
بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی
بارگاہ میں پیش بھی کی جاتی ہے۔
پچھلے ہفتے امیر اہل ِسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے رسالہ ”امام ما لک کا عشق مدینہ“
پڑھنے یا سننے کی ترغیب دلائی تھی۔
اسی سلسلے میں ہند ممبئی ریجن تھانے زون و سینٹرل زون کی کم و بیش 19 ہزار 140 اسلامی
بہنوں نے رسالہ ” امام ما لک کا عشق مدینہ “پڑھنے / سننے کی سعادت حاصل کی۔
اراکین عالمی
مجلس اور بین الاقومی امور کی اراکین کا بذریعہ زوم لنک مدنی مشورہ

مشورہ کرنا کسی بھی تحریک کے لئے ریڑھ کی ہڈی(spinal cord) کی حیثیت رکھتا ہے۔اللہ پاک کے کرم سے
دعوت اسلامی میں مدنی مشوروں(Meeting) کا ایک پورا نظام
بنا ہوا ہے۔
اسی نظام کے تحت ہر ہفتے عالمی مجلس مشاورت
نگران اسلامی بہن ، اراکین عالمی مجلس و مجلس بین الاقومی امور کی اراکین کا مدنی
مشورہ رکھا جاتا ہے۔
5 جولائی
2021ء کو بذریعہ زوم لنک دعوت اسلامی کے دینی کاموں کی ترقی کے لئے مدنی مشورے کا انعقاد کیا گیا جس میں ملک و بیرون
ممالک سے اراکین عالمی مجلس اور بین الاقومی امور کی اراکین
نے شرکت کی۔
مدنی
مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیاا ور بلڈنگ ذمہ دار و محلہ ذمہ دار کے نکات، ادارتی شعبوں کے اسٹاف کی سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت ، ملک و بیرون ملک میں اسلامی بہنوں کو ہنر مند بنانے کے لئے ٹریننگ سینٹرل کا قیام اور علاقوں میں وقف مبلغہ کے ذریعے دینی کام شروع کروانے کے حوالے سے اہم امورپر
مشاورت کی گئی۔

الحمدُ اللہ عزوجل !دعوت
اسلامی کا دینی کام دنیا بھر میں جاری و ساری ہے اور روز بہ روز ترقی کی طرف گامزن
ہے ۔دعوتِ اسلامی کے شعبہ جات میں سے ایک
شعبہ” شب و روز(News
Department)“ بھی
ہے ۔اس شعبے میں مختلف ممالک سے مختلف دینی کاموں کی مدنی خبریں موصول ہوتی ہیں جو دعوت اسلامی کی ویب
سائٹ شب و روز پر اپلوڈ ہوتی ہیں ۔جون 2021ء کےمختلف ممالک سے ملنے والی مدنی خبروں
کی تعداد 855 ہے ۔ان ممالک میں امریکہ،کینڈا،یورپین یونین،ہند،نیپال،بنگلہ،دیش،کوریا،چائنہ، ملائشیا
،انڈونیشیا،ساؤتھ افریقہ، یوگنڈا،کینیا،تنزانیہ،ایران
اور اس کے علاوہ دیگر ممالک شامل ہیں ۔