ساؤتھ افریقہ میں روزانہ کی بنیاد پر ہونے والے مختلف دینی کاموں کی تحریک کی جھلکیاں درج ذیل ہے :

روزانہ ایک پارہ پڑھنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 134

روزانہ آدھا پارہ پڑھنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 181

روزانہ گھر میں درس دینے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 775

روزانہ 1200مرتبہ درود پاک پڑھنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 463

روزانہ 313مرتبہ درود پاک پڑھنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:1ہزار234

روزانہ 12منٹ مطالعہ کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:775


امتِ مسلمہ کو علمِ دین سے مستفید کرنے وعلم دین سیکھانے کے آسان ذرائع فراہم کرنے کے لئے ہفتہ وار مدنی مذاکرے میں امیر اہل سنت دامت برکاتہم العالیہکسی ایک مدنی رسالہ کے مطالعے کی ترغیب ارشاد فرماتے ہیں اور رسالہ پڑھنے یا سننے والوں کو دعاؤں سے بھی نوازتے ہیں۔ مطالعہ کرنے یاسننے والے خوش نصیبوں کی کارکردگی امیر اہل سنت دامت برکاتہم العالیہ کی بارگاہ میں پیش کی جاتی ہے۔

پچھلے ہفتے امیر اہل سنت دامت برکاتہم العالیہ نے رسالہ ”جانوروں کے بارے میں دلچسپ سوال جواب“ پڑھنے یا سننے کی ترغیب دلائی تھی۔

اسی سلسلے میں ساؤتھ افریقہ کی کم و بیش 2ہزار 782 اسلامی بہنوں نے رسالہ”جانوروں کے بارے میں دلچسپ سوال و جواب“پڑھنے/ سننے کی سعادت حاصل کی ۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام  پچھلے دنوں ساؤتھ افریقہ کے شہر ویلکم (Welkom)میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے”قربانی کی اہمیت“ کے موضوع پر بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو آخرت کی تیاری کرنے کا ذہن دیتے ہوئے روزانہ اپنے اعمال کاجائزہ لینے اور نیکیوں بھری زندگی گزارنے کا ذہن دیا۔ 


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام  گزشتہ دنوں ساؤتھ افریقہ کے شہر لیسوتھو (Lesotho)میں بذریعہ انٹرنیٹ مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں کابینہ کی تمام اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا اور ان کی تربیت کی گئی نیز دینی کاموں کو مزید بڑھانے اور اس میں بہتری لانے کے حوالے سے نکات فراہم کئے گئے۔


دعوت اسلامی کے شعبہ اصلاحِ اعمال للبنات کے زیر اہتمام  گزشتہ دنوں بنگلہ دیش CTG ریجن کی CTG فینی زون کاٹگر ڈویژن میں اصلاحِ اعمال اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ڈویژن مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں رسالہ نیک اعمال کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے روزانہ اپنے اعمال کا جائزہ لینے اور عاملاتِ نیک اعمال بننے کا ذہن دیا۔


دعوت اسلامی کے شعبہ اصلاحِ اعمال للبنات کے زیر اہتمام   پچھلے دنوں بنگلہ دیش چٹاگانگ ریجن کی CTG موہنگور زون کورنوفلی کابینہ شکالبہ ڈویژن میں اصلاحِ اعمال اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ڈویژن مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کو اور امیر اہل سنّت کے عطا کردہ نیک اعمال کے رسالے کے حوالے سے مدنی پھول دئیے نیز روزانہ اپنے اعمال کا جائزہ لینے اور عاملاتِ نیک بننے کی ترغیب دلائی ۔


دعوت اسلامی کے شعبہ اصلاحِ اعمال للبنات کے زیر اہتمام پچھلے دنوں بنگلہ دیش چٹاگانگ CTG ریجن کی Cox's بازار زون جوڑا ڈویژن میں آن لائن اصلاحِ اعمال اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ذیلی مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کو اور رسالہ نیک اعمال کے بارے میں معلومات فراہم کرتے ہوئے اپنی آخرت کو بہتر بنانے کے لئے رسالہ نیک اعمال کے ذریعے روزانہ اپنے اعمال کا جائزہ لینے کا ذہن دیا۔ 


دعوت اسلامی کے شعبہ اصلاحِ اعمال للبنات کے زیر اہتمام پچھلے دنوں بنگلہ دیش چٹاگانگ ریجن کی CTG موہنگور زون میں آن لائن اصلاحِ اعمال اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

زون مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کو رسالہ نیک اعمال کے بارے میں معلومات فراہم کرتے ہوئے روزانہ اپنے اعمال کا جائزہ لینے اور عاملاتِ نیک بننے کا ذہن دیا۔


      دعوت اسلامی کے زیر اہتمام14 جولائی2021ء کو جنوبی کوریا کے شہر انچن میں بذریعہ اسکائپ ون ڈے سیشن کا انعقاد کیا گیا جس میں 10 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

فاریسٹ ریجن نگران نے سنتوں بھرا بیان کیا اور سیشن میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کو ذو الحجہ کے فضائل اور احادیث مبارکہ بیان کیں نیزقربانی کی فضیلت اور قربانی کے اہم مسائل کے بارے میں بھی بتایا۔


دعوت اسلامی کے شعبہ علاقائی دورہ للبنات کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں جنوبی کوریا کے شہر انچن میں آن لائن نیکی کی دعوت کا سلسلہ ہوا جس میں 4 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوت اسلامی نے پہلے اجتماعی نیکی کی دعوت کا جدول مکمل کیا پھر انفرادی طور پر دیگر اسلامی بہنوں کو نیکی کی دعوت پیش کی اور انہیں دعوت اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ ہونے، ہفتہ وار اجتماع میں باقاعدگی سے شرکت کرنے اوردینی کاموں میں عملی طور پر شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں    بنگلہ دیش کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کے درمیان سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں ملک تا زون سطح اور مشاورت کی اسلامی بہنوں نے شرکت کی جن کی تعداد 70 تھی۔

صاحبزادیِ عطار سلمھا الغفار نے بذیعہ انٹرنیٹ سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کو رسالہ نیک اعمال پابندی کے ساتھ پُر کرنے کی ترغیب دلائی اور قربانی کی کھالوں کے لئے زیادہ سے زیادہ اسلامی بہنوں سے رابطہ کرنے نیز کھالیں دعوتِ اسلامی کو جمع کروانے کا ذہن دیا۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز کے زیرِ اہتمام 12 جولائی2021ء کو ہجویری ریجن کے ملک ایران میں 3    دن پر مشتمل کورس بنام ”ایثار کے رنگ بڑی عید کے سنگ“ کا آغاز ہواجس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور کورس میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کو ماہ ذولحجۃا لحرام کے فضائل ،قربانی کا تاریخی پس منظر کیا ہے؟بچے اور قربانی کا جانور اور ماہ ذوالحجۃ الحرام میں کی جانے والی عبادات وغیرہ جیسی اہم معلومات سیکھنے کا موقع فراہم کیا۔