یوم
دعوت اسلامی کے موقع پر یوکے لندن ریجن کی سلاؤ(Slough)کابینہ میں سنتوں بھرےاجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں کم و بیش 51اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے دعوت اسلامی کا تعارف پیش
کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوت اسلامی کے دینی ماحول سے منسلک
رہنے اور دینی کاموں میں عملی طور پر شرکت کرنے کا ذہن دیا۔
یوکے
لندن ریجن کے مختلف علاقوں میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد
دعوت
اسلامی کے زیر اہتمام یوکے لندن ریجن کے مختلف علاقوں سلاؤ، آئلسبری، لوٹن، چشام،
واٹفورڈ، ہائی وکمب، ملٹن کنیز، ٹوٹنگ، ہنسلو، ولزڈن گرین، سڈبری،ہیرو(Aylesbury, Luton, Chesham, Watford,
High Wycombe, Milton Keynes, Willesden Green, Sudbury, Harrow, Slough) میں ہفتہ وار سنتوں بھرے
اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں کم وبیش 366اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغات
دعوت اسلامی نے”عقلمند مبلغ “ کے موضوعات پر بیانات کئے اور اجتماعات میں
شریک اسلامی بہنوں کو دعوت اسلامی کےدینی ماحول سے وابستہ رہنے کا ذہن دیتے ہوئے
پابندی کے ساتھ ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات میں شرکت کرنےکی ترغیب دلائی۔
دعوت
اسلامی کے شعبہ اصلاحِ اعمال للبنات کے زیر اہتمام یوکے اسکاٹ لینڈ ریجن گلاسگو کابینہ میں اصلاح اعمال اجتماع کا انعقاد
کیا گیا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے
شرکت کی۔
اجتماعِ
پاک کے دوران شعبہ اصلاح اعمال کی ترقی کے لئے مدنی پھول دیئے گئےنیزرسالہ نیک
اعمال کےذریعےاپنےاعمال کاجائزہ لینےاور ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے
کی ترغیب دلائی گئی جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔
یوکے برمنگھم ریجن کے علاقے سینٹرل برمنگھم میں
”تفسیر سورۂ ملک کورس“ کا انعقاد
دعوتِ
اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز کے زیرِ اہتمام 09 ستمبر 2021ء کو یوکے برمنگھم ریجن کے علاقے سینٹرل برمنگھم (Central
Birmingham) میں ”تفسیر
سورۂ ملک کورس“ کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
اس
کورس میں سورۂ ملک کا لفظی اور با محاورہ ترجمہ اور اس کی تفسیر وغیرہ کے بارے میں معلومات فراہم کی گئیں۔
دعوت
اسلامی کے شعبہ اصلاحِ اعمال للبنات کے زیر اہتمام گزشتہ
دنوں یوکے کے شہر راچڈیل (Rochdale) میں اصلاح اعمال اجتماع کا
انعقاد کیا گیا جس میں 23 اسلامی بہنوں نے
شرکت کی۔
کابینہ سطح کی اصلاح اعمال ذمہ دار اسلامی بہن
نے”جنت کی سب سے اعلیٰ نعمت“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ
پاک میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کو نیک
اعمال کے رسالے پر عمل کرنے اور دینی ماحول سے وابستہ رہتے ہوئے دینی کاموں میں
حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔
یوم
دعوت اسلامی کے سلسلے میں یوکے کی مانچسٹر (Manchester)ریجن
میں دو مقامات پر سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں گریٹر مانچسٹر کابینہ کے علاقے راچڈیل کی تقریباً
90اور لانکشائر کابینہ کے علاقے اکرنگٹن کی65 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغات
دعوت اسلامی نے سنتوں بھرے بیانات اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو امیر اہل
سنت کے احسانات، دعوت اسلامی کی کامیابی کے بارے میں بتایا نیز دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے کی
ترغیب دلائی۔
یوکے برمنگھم ریجن ویسٹ مڈلینڈزکابینہ میں یوم دعوت
اسلامی کے سلسلےسنتوں بھرے اجتماع کا
انعقاد
دعوتِ
اسلامی کے زیر اہتمام یوکے برمنگھم ریجن ویسٹ
مڈلینڈز (West Midlands)کابینہ میں یوم دعوت اسلامی کے
سلسلےسنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا
جس میں کم و بیش 63 ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
ریجن
نگران اسلامی بہن نے دعوت اسلامی کی دنیا
بھر میں خدمات کو سراہتے ہوئے ذمہ داراسلامی بہنوں کی تربیت کے حوالے سے اہم نکات
پیش کئے نیز نرمی اور دلجوئی کو اپناتے ہوئے دعوت اسلامی کے کام کو مزید بہتر بنانے اور بڑھانے کی ترغیب دلائی۔
اسکاٹ
لینڈ ریجن میں بذ ریعہ انٹرنیٹ ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی
مشورہ
دعوت
اسلامی کے شعبہ اصلاحِ اعمال للبنات کے زیر اہتمام اسکاٹ لینڈ (Scotland) ریجن میں بذ ریعہ انٹرنیٹ ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی
مشورہ ہوا جس میں ذیلی تا کابینہ سطح کی ذمہ دار اسلامی
بہنوں نے شرکت کی۔
ریجن سطح
کی اصلاح اعمال ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی
مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کافالواپ کرتے ہوئے تربیت کی اور مدنی مذاکرہ پابندی سے دیکھنے کا ذہن دیا نیز زیادہ
سے زیادہ اسلامی بہنوں کو نیک اعمال سے
وابستہ کرنے کا ذہن دیا۔
کینیڈاکے شہرتھورن کلف میں مقامی زبان میں بذ ریعہ انٹرنیٹ ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع
کاانعقاد
دعوت
اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں کینیڈاکے
شہرتھورن کلف (
Thorncliffe) میں مقامی زبان میں بذ ریعہ انٹرنیٹ ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع
کاانعقاد کیا گیا جس میں کم و بیش 13 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے دعوت اسلامی نے ”خاتونِ
جنت کی عظمت“ کے موضوع پر بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو
نیک اعمال کا رسالہ پُر کرنے اور اجتماع میں پابندی سے شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔
کینیڈاکے
شہرمونٹریال میں بذ ریعہ انٹرنیٹ ہفتہ
وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد
دعوت
اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں کینیڈاکے
شہرمونٹریال(
Montreal) میں بذ ریعہ
انٹرنیٹ ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں کم و بیش 21 اسلامی
بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور
اجتماعِ پاک میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کو اپنے اندر نرمی پیدا کرنے، دوسروں کے ساتھ حسنِ اخلاق سے پیش آنے اور نیک اعمال کرنے کی
ترغیب دلائی۔
کینیڈاکے
مختلف شہروں میں بذ ریعہ انٹرنیٹ ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد
دعوت
اسلامی کے زیر اہتمام پچھلے دنوں کینیڈاکے مختلف شہروں( Thorncliffe, Brampton) میں بذ ریعہ انٹرنیٹ ہفتہ وار
سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقادجن میں کم و بیش 68 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغاتِ
دعوتِ اسلامی نے ”دعوت اسلامی اور امیراہل سنت کی قربانیاں“ کے موضوع پر بیانات
کئے اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو روزانہ دو گھنٹے دینی کاموں میں صرف کرنے، نیک اعمال کا
رسالہ پُر کرنے اور ہر ماہ رسالہ جمع کروانے کی ترغیب دلائی۔
دعوت
اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں کینیڈا
میں ماہانہ مدنی مشورے کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈویژن
نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ کابینہ نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی
کارکردگی کافالواپ کرتے ہوئے تربیت کی اور سافٹ وئیر پر رسالہ کارکردگی
وقت پر جمع کروانے کا ذہن دیا نیز اسلامی
بہنوں کو شرعی پردہ /نقاب والا برقع/ حجاب والا برقع کی ترغیب دلانے کے اہداف دیئے
گئے اور September
کا ماہنامہ فیضان مدینہ پڑھنے اور دوسروں کو اس کی ترغیب دلانے اور پڑھ کر اپنے
تاثرات دینے کا ذہن بھی دیا گیا۔