دارالمدینہ کے تمام کیمپسز میں 1500 سالہ جشنِ میلادِ
مصطفیٰ صلَّی
اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی پرنور محافل
الحمدللہ! دارالمدینہ انٹرنیشنل اسلامک اسکول سسٹم کے
تمام کیمپسز میں 1500 سالہ جشنِ میلادِ مصطفیٰ صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے سلسلے میں روح پرور محافلِ میلاد کا اہتمام
کیا گیا۔
ان محافل کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا جس کے
بعد طلبۂ کرام نے حضور صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ
وسلَّم کی بارگاہِ اقدس میں عقیدت و محبت کے ساتھ نعتیں
پیش کیں۔ مختلف طلبہ نے بیانات بھی کئے اور سیرتِ مصطفیٰ صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے بعض پہلوں کو اجاگر کیا۔
تقریب میں طلبہ کے درمیان قرأت، نعت، بیان اور
کوئز کا سلسلہ بھی ہوا جس نے محفل کو مزید رونق بخشی اور بچوں میں سیرتِ رسول صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم سیکھنے کا
جذبہ پیدا کیا۔
محافلِ میلاد میں اساتذہ، طلبہ اور والدین کی بڑی
تعداد نے شرکت کی اورمیلادِ مصطفیٰ صلَّی اللہ علیہ
واٰلہٖ وسلَّم کی خوشیوں میں شامل ہو کر اپنے قلوب کو منّور کیا۔ (رپورٹ: مولانا رضا عطاری مدنی، اردو کانٹینٹ
رائیٹرمارکیٹنگ اینڈ کمیونی کیشن ڈیپارٹمنٹ دارالمدینہ ،ہیڈ آفس کراچی ، ویب ڈسک
رائٹر:غیاث الدین عطاری)