سائنس کی بڑھتی ہوئی ترقی نے جہاں انسانوں کو کئی
آسانیاں فراہم کی ہیں ، وہیں ان کی مشکلات میں بھی اضافہ ہوا ہے۔انسان نے اپنی
آسانی کے لئے زمین پر موجود درختوں کوکاٹنا شروع کردیاجس کے نتیجے میں ماحولیاتی
آلُودگی میں بے تحاشہ اضافہ ہوا ۔
کہیں زمین
کا درجۂ حرارت بڑھنے لگا، کہیں زمین شدید
بارشیں ہونے لگیں تو کہیں خُشک سالی ۔ انسان درخت لگاکر ان خطروں کو کم کرسکتا ہے۔
دعوتِ اسلامی نے جہاں دنیا میں کئی فلاحی کاموں
کا بیڑا اٹھایا ، وہیں اس تحریک کے زیرِ اہتمام بہتر ماحول کے لئے ’’پودا لگانا
ہے ..درخت بنانا ہے‘‘کے تحت ہر سال
اگست میں شجرکاری کی مہم چلائی جاتی ہے۔
یہ شجر
کاری مہم دعوتِ اسلامی کے ایک اہم ڈیپارٹمنٹ فیضان گلوبل ریلیف فاؤنڈیشن (FGRG)کے تحت کی جاتی ہے اور دعوتِ اسلامی کے تمام ہی شعبوں کے
ذمے داران اس شجرکاری مہم میں بڑھ چڑھ کر
حصہ لیتے ہیں۔
گزشتہ روز دارالمدینہ میں شجرکاری مہم (Plantation Drive)کا آغاز کیا گیا ۔ دارالمدینہ بوائز ہائی اسکول
،گلشن کیمپس میں ہونے والی شجرکاری مہم میں دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلس شوری ٰ کے
رکن مولانا حاجی محمد عقیل عطاری مدنی نے خصوصی طور پر شرکت کی ۔اُنہوں نےطلبہ ،ٹیچرز
اور اسٹاف کو شجرکاری مہم میں حصہ لینے کی
ترغیب دلاتے ہوئے کہا کہ دارالمدینہ اور دعوتِ اسلامی سے وابستہ احباب پورے
پاکستان کو سرسبزوشاداب بنانے کا عزم رکھتے ہیں۔
شجرکاری مہم میں دارالمدینہ ، گلشن کیمپس کے
طلبہ نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہوئے مختلف مقامات پر پودے لگائے۔
شجرکاری کی اس مہم کا مقصد ماحول میں پائے جانے
والے درختوں کاتحفظ اور نئے پودے لگا کر انہیں درخت بنانا ہے ۔ضرورت اس امر کی ہے
کہ ہر شہری زیادہ سے زیادہ پودے لگائے اوران کی حفاظت بھی کرے تاکہ یہ پودے درخت
بن سکیں۔ شجرکاری مہم کراچی ڈویژن کے تمام بوائز کیمپس میں رواں ماہ کے اختتام تک
جاری رہے گی اور اگلے مرحلے میں دارالمدینہ کے پنجاب کیمپسز میں اس کاآغاز ہوگا۔(رپورٹ: غلام محی الدین ترک ،اردو کانٹینٹ رائیٹرمارکیٹنگ
اینڈ کمیونیکیشن ڈیپارٹمنٹ دارالمدینہ ،ہیڈ آفس کراچی، ویب ڈیسک رائٹر:غیاث الدین
عطاری)