دُنیاوی ماحول میں دینی تعلیم فراہم کرنا دارالمدینہ انٹرنیشنل اسلامک اسکول سسٹم کا اہم وصف ہے۔ الحمدللہ عزوجل والدین دارالمدینہ کے نظام ِتعلیم کو پسند کرتے ہیں اور اپنی اولاد کی پاکیزہ دینی ماحول میں تربیت کے خواہش مند ہیں۔

دعوت اسلامی کے ذمہ داران کے تعاون سے مختلف شہروں میں دارالمدینہ کے نئے کیمپسز قائم ہورہے ہیں تاکہ نئی نسل کو معیاری دینی اور دُنیاوی تعلیم فراہم کی جاسکے۔

گزشتہ دنوں شریعہ ایڈوائزر دارالمدینہ مولانا کفیل عطاری مدنی اور نگرانِ پنجاب دارالمدینہ مولانا زبیر عطاری مدنی نے پاکستان کے مختلف شہروں میں قائم ہونے والے دارالمدینہ کے نئے کیمپسز کا دورہ کیا اوران میں دستیاب سہولتوں کا جائزہ لیا۔

اسٹاف کو بروقت کام مکمل کرنے کے لئے مفید مشورے بھی دیئے۔ جن شہروں اور علاقوں میں دارالمدینہ کے نئے کیمپسز قائم کئے گئے ہیں اُن میں بہاولپور،ملتان، پاک پتن، عارف والا، ساہیوال، اوکاڑہ، کنجا،لالہ موسی ، کھاریاں، سمندری، اٹک، ڈیرہ غازی خان، ڈنگا، جاتلاں اورمیرپور (آزاد کشمیر)شامل ہیں۔ علاوہ ازیں مولانا کفیل عطاری مدنی نے فیصل آباد، ملتان اور راوالپنڈی میں کلاس نہم دہم کے طلبہ کی تربیت بھی فرمائی۔ (رپورٹ: غلام محی الدین ترک اردو کونٹینٹ رائٹر سوشل میڈیا ڈیپارٹمنٹ دارالمدینہ ،ہیڈ آفس کراچی ، ویب ڈیسک رائٹر:غیاث الدین عطاری)