عاشقان رسول کی عالمگیر مدنی تحریک دعوت اسلامی روز اول سے ہی دین متین کو عام کرنے کےلئے کوشاں ہے اور اس کے ذمہ داران کی یہ کوشش رہتی ہے کہ دنیا کے کونے کونے میں مدنی مرکز  فیضان مدینہ قائم کئے جائیں تاکہ اس کے ذریعے زیادہ سے زیادہ وہاں کے رہائشیوں کے دلوں میں دین کی محبت کو پروان چڑھایا جاسکے۔

اسی سلسلے میں دعوت اسلامی کے تحت وہاڑی میں چھ کینال رقبہ پر ڈبل اسٹوری مدنی مرکز فیضان مدینہ کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا ہے جس کی تعمیر کے بعد عاشقان رسول پانچ وقت کی نماز وں کی ادائیگی کے ساتھ ساتھ قراٰن پاک کی تعلیم حاصل کرسکیں گے۔

سنگ بنیاد کی تقریب میں نگران زون محمد غلام مصطفیٰ عطاری، نگران کابینہ محمد طیب عطاری، حاجی راؤ محبوب علی(صدر چیمبر آف کامرس وہاڑی)، حاجی محمد عثمان ، پیر صاحبزادہ اسحاق قادری صاحب وہاڑی و دیگر نے شرکت کی۔ نگران زون نے سنگ بنیاد رکھنے کے بعد فیضان مدینہ مسجد کی جلد تعمیر کیلئے دعا فرمائی۔