دین ِ متین کی خدمت میں کوشاں عاشقان رسول کی مدنی تحریک دعوتِ اسلامی کی جانب سے 15 اپریل کو مدنی چینل پر مدنی عطیات مہم ٹیلی تھون کا سلسلہ ہونے جارہا ہے جس کا آغاز صبح 9:00 سے ہوگا اور یہ سلسلہ شام 6:30 تک جاری رہے گا۔ اسی سلسلے میں دعوت اسلامی کےذمہ داران کی ملک کے مختلف گاؤں دیہاتوں میں زمینداروں اور کسانوں سے ملاقاتوں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

پنجاب کے شہر چنیوٹ کے اطراف میں رکن شوریٰ حاجی رفیع العطاری نے ٹیلی تھون عشر کے سلسلے میں مختلف زمینداروں اور کسانوں سے ملاقاتیں کیں اور انہیں نیکی کی دعوت پیش کرتے ہوئے اپنی فصلوں کا عشر دعوت اسلامی کو دینے کی ترغیب دلائی۔

نگران گوجرانوالہ زون نے بھی عشر کے سلسلے میں علی پور چٹھہ، مختلف گاؤں دیہاتوں میں زمینداروں اور کسانوں سے ملاقات کیں اور انہیں اپنا عشر دعوت اسلامی کو دینے کی ترغیب دلائی۔

گجرات کابینہ کے نگران نے دیگر ذمہ داران کے ہمراہ سرگودھا ڈویژن کے مختلف اطراف گاؤں میں زمینداروں کسان اسلامی بھائیوں سے ملاقاتیں کیں اور انہیں عشر و عطیات دعوت اسلامی کو دینے کی ترغیب دلائی جس پر ان عاشقان رسول نے اپنی نیتوں کااظہار کرتے ہوئے مدنی چینل کو اپنے تاثرات بھی دئیے۔