عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت 14 جون 2024ء کو آن لائن مدنی مشورے کا انعقاد کیا گیا جس میں سب کانٹینٹ نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

اس مدنی مشورے میں نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے دعوتِ اسلامی کے سنتوں بھرے اجتماعات کے متعلق مختلف چیزیں انٹری کرنے پر گفتگو کی اور محرم الحرام کے مدنی پھولوں کے حوالے سے اسلامی بہنوں کی ذہن سازی کی۔

اس کے علاوہ نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت نے محرم الحرام کے شروع کے 10 دنوں میں اجتماعات منعقد کرنے سمیت دیگر اہم نکات پر تبادلۂ خیال کیا۔