اہلِ مدین کی نافرمانیاں:

مدین سے مراد وہ شہر ہے، جس میں رہنے والوں کی طرف حضرت شعیب علیہ السلام کو رسول بنا کر بھیجا۔

اہلِ مدین کے گناہوں اور جرائم و نافرمانیوں کی ایک طویل فہرست ہے، ان میں سے15 گنا ہ یہ ہیں:

1۔اللہ پاک کی وحدانیت کا انکار کرنا۔

2۔بتوں کی پوجا کرنا۔

3۔نعمتوں کی ناشکری کرنا۔

4۔ناپ تول میں کمی کرنا۔

5۔لوگوں کو ان کی چیزیں کم کرکے دینا۔

6۔قتل و غارت گری اور دیگر گناہوں کے ذریعے زمین میں فساد کرنا۔

7۔ڈاکے ڈال کر لوگوں کا مال لوٹ لینا۔

8۔لوگوں کو اذیت دینے کے لئے راستوں میں بیٹھنا اور (9)جس چیز کو دیکھنا ان کے لئے حلال نہیں، اسے دیکھنا۔

10۔غریبوں پر ظلم کرنا۔

11۔درہم ودینار بنا کر انہیں کسی صحیح غرض کے بغیر توڑ پھوڑ دینا۔

12۔مسلمانوں کا مذاق اڑانا۔

13۔نماز پڑھنے والوں اور اہلِ علم پر طنز کرنا، انہیں جبری احکام دینا، ان پر اپنی بڑائی جتانا اور انہیں حقیر جاننا۔

14۔بیماری اور غربت کی وجہ سے عار دلانا۔

15۔لوگوں کو حضرت شعیب سے دور کرنے کی کوشش کرنا۔

محفوظ سدا رکھنا شہا! بے اَدَبوں سے

اور مجھ سے بھی سرزَد نہ کبھی بے اَدَ بی ہو