رکن شوریٰ و نگران ریجن فیصل آباد حاجی رفیع العطاری نے 28،29 فروری اور یکم مارچ کو جھنگ میں  عاشقانِ رسول کے ہمراہ قافلہ میں سفر فرمایا، رکن شوریٰ نے ان ایام میں مختلف مساجد میں بیانات، علاقائی دورہ، اجتماعی مدنی مذاکرہ میں شرکت، شخصیات سے ملاقات، ذمہ داران کے مدنی مشورے اور بیمار اسلامی بھائیوں کے گھروں پر جا کر ان کی عیادت و خیر خواہی کی۔

جبکہ یکم مارچ کو قافلہ اجتماع ہواجس میں بڑی تعداد میں شخصیات و دیگر عاشقانِ رسول نے شرکت کی سعادت حاصل کی۔ اس موقع پر رکنِ شوریٰ حاجی رفیع العطاری نے سنتوں بھرا بیان فرماتے ہوئے عاشقانِ رسول کو قافلوں میں سفر کرنے کی ترغیب دلائی جس پر مختلف شعبہ جات سے وابستہ 102 اسلامی بھائیوں نے 03 دنوں، 14عاشقانِ رسول نے 12دن اور 31اسلامی بھائیوں نے 1ماہ کے لئے ہاتھوں ہاتھ راہِ خدا میں سفر کرنے کی سعادت حاصل کی جبکہ 12ماہ کے لئے41 سے زائد ، ایک ماہ کے لئے 54 سے زائد اور 03 دنوں کے لئے 130سے زائد اسلامی بھائیوں نے راہِ خدا میں سفر کرنے کی نیتیں لکھوائیں۔

ان قافلوں کی برکت سے 7 نئے مقامات پر مسجد درس کا آغاز ہوا، 3 نئے مقامات پر چوک درس شروع کیے گئے، 5 نئے مقامات سے ہفتہ واراجتماع کے لئے گاڑی روانہ کرنے کی ترکیب بنی اور 4 نئے مقامات پر علاقائی دوروں کا سلسلہ شروع ہوا جبکہ بڑی تعداد میں عاشقانِ رسول سلسلہ عالیہ قادریہ رضویہ عطاریہ میں شامل بھی ہوئے۔(رپورٹ: حسن معاویہ عطاری، مجلس قافلہ جھنگ زون)